Skip to content

جدہ کے اہم مقامات: تاریخی مقامات اور دیکھنے لائق مقبول جگہیں

جدہ کے اہم مقامات: تاریخی مقامات اور دیکھنے لائق مقبول جگہیں

جدہ کا تاریخی شہر سعودی عرب کا مقبول ریزورٹ شہر ہے اور بحیرہ احمر پر سب سے بڑی بندرگاہ ہے۔ شہر کو بکثرت مکہ اور مدینہ کے دروازے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے اور مچھلی اور سی فوڈ پر مبنی اس کے کھانوں کی ثقافت جاندار ہے۔ جدہ سیاحوں کو اپنے قدیم مقامات دیکھنے اور اپنی ثقافت میں شامل شہر کے سالانہ تہواروں میں شرکت پر خوش آمدید کہتا ہے۔ آثار قدیمہ کے شواہد کی بنیاد پر علاقے میں آبادکاری دریافت ہوئی ہے جو کم از کم 522 قبل مسیح سے تعلق رکھتی ہے اور غالباً آخری پتھر کے زمانے سے آباد تھی۔


Jeddah Season-Makkah Province Emirate

جدہ کے اہم مقامات-کارنیش

جدہ کا کارنیش کا علاقہ

خوبصورتی سے سجایا گیا جدہ کا کارنیش کا علاقہ خوبصورت کاروباری علاقہ ہے جو شہر کے آبی دہانے کے ساتھ 30 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ علاقہ ہمیشہ سے عوامی تفریح اور لطف اندوز ہونے کی جگہ رہا ہے اور ابھی بھی اس میں کافی ریستوران، کیفے اور دکانیں واقع ہیں اور یہ کئی خوبصورت عمارتوں کا مرکز ہے۔ بعض اوقات کورنیش کہلائے جانے والا کارنیش کا علاقہ چلنے کے راستے اور خیمے رکھتا ہے جہاں مجسمے اور عوامی فنون لطیفہ دستیاب ہوتے ہیں۔

علاقے اور اس کے ہوٹلوں کی فہرست بشمول ارین ہوٹل کو بھی دریافت کریں جو 8175 پرنس سلطان روڈ پر واقع ہے۔ یہ 3 سٹار ہوٹل غوطہ خوری اور سنورکلنگ دوروں کے لیے آسان رسائی پیش کرتا ہے اور ایک آن سائٹ گالف کورس رکھتا ہے۔

جدہ کے اہم مقامات-ساحل

جدہ کے ساحل

لوگ بحیرہ احمر کے تازہ پانیوں سے صدیوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ سمندر کے ساتھ شہر قدرتی طور پر پانی سے لطف اندوز ہونے کی کئی جگہیں رکھتا ہے اور جدہ میں ساحل بکثرت ہیں۔ خاندان ریت اور پانی میں کھیلنے کے لیے ساحل پر جاتے ہیں۔ کئی ساحل بچوں کے لطف اندوز ہونے کے لیے کھیل کے میدان اور پکنک کے حصے رکھتے ہیں۔ جدہ میں مشہور ساحلوں کی یہ فہرست ملاحظہ کریں اور سمندر کی تازہ ہوا اور سورج کی دھوپ سے لطف اندوز ہوں۔

جدہ کے اہم مقامات-ساحلی علاقے

جدہ کے ساحلی علاقے

تاریخی شہر جدہ دن کے اوقات میں کافی خوبصورت لگتا ہے اور رات کے وقت کئی حصے اور فوارے روشن ہو جاتے ہیں۔ شاندار شاہ فہد فاؤنٹین ملاحظہ کریں جو ہوا میں 1,000 فٹ سے بلند پھوار ڈالتا ہے اور رات کے وقت روشنی سے جگمگاتا ہے۔ اسے تقریباً شہر کے زیادہ تر حصوں سے دیکھا جا سکتا ہے اور یہ دنیا کا سب سے لمبا فوارہ ہے۔

قریب ہی بیاب الحمرہ ہوٹلواقع ہے جو روزانہ ہاؤس کیپنگ، فٹنس سینٹر اور بچوں کے لیے فیملی روم فراہم کرتا ہے۔

جدہ کے اہم مقامات-تیرتی مسجد

تیرتی مسجد

جدہ خوبصورت عمارتوں اور کئی مساجد کا حامل شہر ہے۔ ان مشہور مساجد میں سے زیادہ منفرد تیرتی مسجد ہے جو یقیناً اصل میں تو نہیں تیرتی لیکن پانی کے اوپر ستونوں پر اس طرح بنائی گئی ہے کہ ایسا لگتا ہے جیسے یہ پانی پر تیر رہی ہے۔ یہ ایک فعال مسجد ہے، تاہم زائرین کے لیے بھی کھلی ہے۔

قریب واقع رادیسون بلو ہوٹل جدہ نجی ساحل، اندرونی سوئمنگ پول اور سپا اور پیغام رسانی کی خدمات فراہم کرتا ہے۔

جدہ کے اہم مقامات-عجائب گھر

جد میں تاریخی عجائب گھر

جدہ اپنی گلیوں میں اس قدر بھرپور تاریخ رکھتا ہے کہ آپ کو شہر بھر میں چھوٹے بڑے متعدد تاریخی عجائب گھر ملیں گے۔ جدہ کے بعض منفرد مجموعہ جات اور تاریخی عمارتیں ملاحظہ کریں۔

جدہ کا عبدالرؤف خلیل عجائب گھر

جدہ کا عبدالرؤف خلیل عجائب گھر جد کے علاقے میں المدنی، الاندلس میں کئی عمارتوں پر پھیلا ہوا ہے۔ میوزیم کمپلیکس علاقے کے اسلامی تاریخی ورثے کی حفاظت کرتا ہے، نیز قبل از اسلام کی ثقافتوں کی درجہ بندی اور ریکارڈ رکھتا ہے اور یہ سلسلہ 2,500 سال سے جاری ہے۔ مجموعہ میں ترک عثمانیوں کے فن پارے، نیز قدیم مقامی ماہی گیر قبائل کی اشیاء بھی شامل ہیں۔

خزام پیلس میوزیم

جدہ کا مقامی میوزیم برائے آثار قدیمہ اور نسلی جغرافیہ خزام پیلس میں واقع ہے۔ پیلس میوزیم جنوبی جدہ میں النزلہ الیمنیہ کوارٹر میں واقع ہے اور علاقے کی تاریخ سے متعلق فن پارے رکھتا ہے، مزید برآں قبل از اسلام کی ثقافتوں کے تاریخی فن پارے اور بعض ایسے نمونے بھی موجود ہیں جو پتھر کے زمانے تک جاتے ہیں۔

جدہ کے اہم مقامات-مکہ گیٹ

فوٹو کریڈٹ: یوسف مداری

مکہ گیٹ

جدہ کے بالکل باہر مکہ کی جانب سڑک پر مکہ گیٹ واقع ہے جسے بعض اوقات “مکہ” کہا جاتا ہے اور اس نے حج پر مکہ جاتے کئی حجاج کا استقبال کیا ہے۔ گیٹ سڑک کے اوپر محراب بناتا ہے اور اسے 1979 میں تعمیر کیا گیا تھا۔ گیٹ رات کے وقت زیادہ جدید نظارہ اختیار کر لیتا ہے جب اسے اور سجائے گئے درختوں اور باغوں کو روشن کیا جاتا ہے۔

جدہ کے اہم مقامات-صحرا

صحرا کی سیر

وسیع صحراؤں اور ٹیلوں نے جدہ کی تاریخ اور ثقافت کو تشکیل دیا ہے اور تفریح کے لیے حیران کن مواقعوں سے بھرپور ہیں۔ صحرا میں 4 x 4 پر سیر کریں اور ریت کے ٹیلوں سے ٹکرائیں۔ ایک خاموش اور زیادہ جاوداں تجربے کے لیے، اونٹ کے ذریعے سیر کا انتظام کیا جا سکتا ہے یا کسی ایسے آپریٹر کو تلاش کریں جو رات کا تجربہ فراہم کرتا ہو، زیادہ امکان ہے کہ یہ آپریٹر کوئی علاقے کا بدو مکین ہو گا۔ صحرا ہو سکتا ہے کہ صحرا ہی لگے لیکن یہ جگہ جدہ اور اس کے مضافات میں تفریحی کاموں کے لیے کسی صورت کم نہیں ہے۔

جدہ کے اہم مقامات-البلاد

تاریخی البلاد

البلاد کے علاقے کی سیر کر کے شہر کی وسیع تاریخ کے بارے میں جانیں۔ تاریخ میں مکمل طور سرایت کردہ البلاد، جدہ کا قدیم ترین حصہ ہے اور جہاں سے اس شہر کی ابتداء ہوئی۔ تاریخی راستے اور بھول بھلیوں جیسی گلیاں آپ کو وقت میں پیچھے لے جائیں گی۔ برج البلاد ہوٹل جو البلاد ڈسٹرکٹ میں شاہ عبدالعزیز سٹریٹ پر واقع ہے، ایئرکنڈیشنڈ اپارٹمنٹ کی طرز پر رہائش فراہم کرتا ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ کے قریب واقع ہے اس لیے آپ جدہ جیسے قدیم شہر کی با آسانی سیر کر سکتے ہیں۔

نصیف ہاؤس

بیت نصیف ہاؤس میوزیم ایک متاثر کن تاریخی گھر ہے جو 1800 کے اواخر میں جدہ کی مرکزی شاہراہ پر تعمیر کیا گیا تھا۔ یہ اعلیٰ سماجی لوگوں کے اجتماع کی جگہ رہی ہے اور فی الحال فنون لطیفہ اور عرب خطاطی کی مثالوں کا مرکز ہے جو مجل کے 106 کمروں میں نمائش کے لئے لگائی جاتی ہے۔ اب یہ بنیادی طور پر عجائب گھر کے طور پر کام کرتا ہے۔

بیت البلاد

بیت البلاد ایک تاریخی عجائب گھر ہے جو جدہ میں تاریخی اہمیت کے حامل نمونوں اور لوگوں کی تاریخ کی عکاسی کرتی تصاویر کی نمائش کرتا ہے۔ یہ عجائب گھر بحال کیا گیا ہے اور دیکھ بھال کیے جانے والے کریم رنگی پتھروں کی ساخت کا حامل ہے جو مقامی حجازی فن تعمیر کا عکاس ہے۔

جدہ کے اہم مقامات-سعودی پرچم کا گول چکر

سعودی پرچم کا گول چکر

غیر معمولی اہمیت کا حامل سعودی پرچم کا گول چکر دنیا کا سب سے اونچا بغیر سہارے کا فلیگ پول ہے۔ فلیگ پول پر ایک بڑا سعودی پرچم لہراتا ہے اور اسے گول چکر کے وسط میں نصب کیا گیا ہے اور تمام اطراف سے دیکھا جا سکتا ہے۔ پرچم شاہ عبداللہ چوک کے وسط میں نصب ہے اور 2014 میں وہاں لگایا گیا تھا۔ یہ شہر کے متعدد منفرد ٹریفک کے گول چکروں میں سے ایک ہے۔

جدہ میں خفیہ تاریخی مقام

جدہ ایک انتہائی پرانا شہر ہے اور تاریخی مقامات شہر بھر میں مختلف غیرمتوقع جگہوں پر بھی پائے جا سکتے ہیں۔ شاہی سعود کا بنچ ایک ایسا ہی تباہ حال تاریخی ڈھانچہ ہے جو شاہ سعود کے وقت کا ہے۔ اس کی سیاحتی مقام کے طور پر دیکھ بھال نہیں کی گئی لیکن یہ دلچسپ ہے اور الفلاح، جدہ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

You may also like

جدہ کے تہوار | بہترین سالانہ تقاریب اور گنیز ورلڈ ریکارڈز!

جدہ کے تہوار | بہترین سالانہ تقاریب اور گنیز ورلڈ ریکارڈز!

ایک زندہ دل شہر جو جدید پاپ کلچر کے ساتھ ساتھ صدیوں پرانی روایات کی خوشی بھی مناتا ہے، موسم سرما کے سست دنوں میں جدہ سیاحوں کی شرکت کے لئے کئی تفریحی مہمات پیش کرتا ہے۔ جدہ سمر فیسٹیول میں کھیل، پانی کے جھولے، رعایت پر خریداری کے مواقع، رات کے وقت آتش بازی […]

جدہ میں کرنے لائق 10 کام | سعودی عرب میں غوطہ خوری اور خریداری

جدہ میں کرنے لائق 10 کام | سعودی عرب میں غوطہ خوری اور خریداری

دنیا کے بلند ترین فوارے سے جہازوں کے زیرآب ملبے تک، جدہ میں کرنے کے لائق کام ہر قدم پر ہیں! جدہ سعودی عرب کا تجارتی مرکز ہے، لہٰذا اس میں تمام جدید سہولیات اور تفریحی انتخابات موجود ہیں جن کی مسافروں کو ضرورت ہوتی ہے، لیکن اسی کے ساتھ اس کی تاریخ بھی جاندار […]

جدہ کے کھانے: بہترین سعودی پکوانوں اور انہیں کھانے کے مقامات کے لیے گائیڈ

جدہ کے کھانے: بہترین سعودی پکوانوں اور انہیں کھانے کے مقامات کے لیے گائیڈ

سعودی عرب میں کھانے کی ثقافت انتہائی مضبوط اور شوخ ہے اور جدہ کا کھانے کا مںظر “جدہ غیر” کے قول پر پورا اترتا ہے جس کا مطلب ہے کہ “جدہ مختلف ہے۔” جدہ کا سفر کرنے والے فوراً سیکھ لیتے ہیں کہ مقامی افراد شام کے اوقات میں ریستورانوں اور کیفے کے گرد اکٹھے […]

جدہ، سعودی عرب میں خریداری: بہترین مالز اور مقامی مارکیٹیں

جدہ، سعودی عرب میں خریداری: بہترین مالز اور مقامی مارکیٹیں

سعودی عرب میں خریداری قومی مشغلے جیسی ہے اور مقامی افراد اور سیاح ایک ہی طرح خریداری کو جدہ میں اپنے روزمرہ کے تجربے کا لازمی حصہ بناتے ہیں۔ خواہ آپ سوق میں تازہ ترین ڈیزائنر “it bag” پر بہت زیادہ نقدی خرچ کرنے کی سوچ رہے ہیں یا مصالحہ جات اور لوبان پر بحث […]

جدہ کی سفری تجاویز اور سعودی عرب کا سفر کرنے سے قبل جاننے کے لائق باتیں

جدہ کی سفری تجاویز اور سعودی عرب کا سفر کرنے سے قبل جاننے کے لائق باتیں

گاؤں کے مٹی کے قدیم گھروں اور جنت کو چھوتی نظر آتی جدید فلک بوس عمارتوں سے مزین جدہ بندرگاہ کا حامل ایک مسحور کن شہر ہے جو بحیرہ احمر کے ساحلوں کے ساتھ واقع ہے۔ جدہ ایک ترقی پسند شہر ہے جہاں آپ کو پرتعیش اشیاء سے بھرے شاپنگ سینٹرز اور ساحلی بورڈ پر […]

جدہ کی دن کے اوقات کی سیر: کرنے لائق کام اور لازمی قابل دید مقامات

جدہ کی دن کے اوقات کی سیر: کرنے لائق کام اور لازمی قابل دید مقامات

جدہ 4 ملین افراد سے زائد کی متنوع خوش باش آبادی کا حامل شہر ہے اور جدہ کے دن کے وقت دورے میں ساحل سمندر کی چھوٹی سیر سے جدہ کے قدیم ترین اور سب سے جاذب نظر مقامات کی پورے دن کی سیر بھی شامل ہو سکتی ہے۔ تاریخ، خوبصورت مناظر اور شہر کے […]

جدہ میں کیا کیا جائے: سعودی عرب میں دیکھی جانے والی 12 ماڈرن چیزیں

جدہ میں کیا کیا جائے: سعودی عرب میں دیکھی جانے والی 12 ماڈرن چیزیں

سفر کا ایک پرجوش منصوبہ بنائیں اور جانیں کہ سعودی عرب میں 12 جدید سیاحتی مقامات کا دورہ کر کے جدہ میں کیا کیا جائے۔ سعودی عرب میں دوسرے بڑے شہر کے طور پر جدہ مختلف نوعیت کے حیرت انگیز عجائب گھروں، گرجا گھروں اور تاریخی مقامات کا مرکز ہے۔ اگرچہ بلاشبہ یہ تاریخی اور […]

جدہ کی سیر کرنے کا بہترین وقت: سرد ترین مہینے اور تہواروں کے سیزن

جدہ کی سیر کرنے کا بہترین وقت: سرد ترین مہینے اور تہواروں کے سیزن

فنون لطیفہ سے سائنس م فنون لطیفہ سے سائنس میں جدت تک، جدہ پورا سال ثقافتی طور پر شاندار تہوار منعقد کرتا ہے، اس لیے جدہ کا دورہ کرنے کا بہترین وقت منتخب کرنا آسان نہیں ہے! اگر آپ کے سفر کے منصوبے لچکدار ہیں تو کسی تہوار کے قریب دورے کا شیڈول رکھیں، یا […]