سفر کا ایک پرجوش منصوبہ بنائیں اور جانیں کہ سعودی عرب میں 12 جدید سیاحتی مقامات کا دورہ کر کے جدہ میں کیا کیا جائے۔ سعودی عرب میں دوسرے بڑے شہر کے طور پر جدہ مختلف نوعیت کے حیرت انگیز عجائب گھروں، گرجا گھروں اور تاریخی مقامات کا مرکز ہے۔ اگرچہ بلاشبہ یہ تاریخی اور ثقافتی لحاظ سے نمایاں شہر ہے، لیکن جدہ میں دیگر کئی جدید چیزیں بھی قابل دید ہیں۔


1. الشلال تھیم پارک (Al Shallal Theme Park) میں رولر کوسٹر کی سواری کریں
الشلال تھیم پارک میں سواریوں اور گیموں کی رات کا لطف اٹھائیں، جو سعودی عرب میں مقبول ترین تفریحی پارکوں میں سے ایک ہے۔ اس خاندان دوست پارک میں سنسنی خیز سواریاں، بچوں کے لیے آرام دہ سواریاں، کشتی کی سواری، آرکیڈ گیمز اور اسکیٹنگ رینک کی خصوصیات شامل ہیں۔ پارک کے قریب متعدد دکانیں اور کھانے کے اسٹال، نیز دو کلی خدمات کے حامل ریستوران شامل ہیں۔ پارک روزانہ شام پانچ بجے کھلتا ہے اور رات دیر تک کھلا رہتا ہے جبکہ سواریاں رات کے چمکتے آسمان کی طرح جگمگاتی رہتی ہیں۔

جدہ میں مزید ہوٹل اور اپارٹمنٹس دریافت کریں

2. مال آف عربیہ (Mall of Arabia) میں یادگاروں کی خریداری کریں
تین منزلوں اور سینکڑوں اسٹورز کے ساتھ، مال آف عربیہ میں پورا دن خریداری کرتے رہ کر گزارنا نہایت آسان ہے۔ مال سفید جدید اندرون، تفریحی فنی تنصیبات، اور رنگین LED روشنیوں کی خصوصیات کا حامل ہے۔ جدہ میں ڈیزائنر فیشن آؤٹ لیٹس، بڑے ڈیپارٹمنٹ اسٹورز، الیکٹرانک اسٹورز، بیوٹی اسٹورز اور مزید سے خریدنے لائق بہترین چیزوں کے بارے میں جاننے کے لیے متعدد دکانوں کو براؤز کریں۔ گراؤنڈ فلور پر ایک وسیع و عریض فوڈ کورٹ سعودی عرب کے پکوانوں اور بین الاقوامی کیفے اور ریستورانوں کا مخلوط امتزاج رکھتا ہے جہاں آپ پورا کھانا یا ہلکے پھلکے سنیک سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

جدہ میں مزید ہوٹل اور اپارٹمنٹس کے بارے میں جانیے

3. سلور سینڈز بیچ (Silver Sands Beach) پر دھوپ میں آرام کریں
سفید نرم ریت اور روح افزاء فیروزی پانی Silver Sands Beach پرمنتظر ہوتے ہیں، جو بحیرہ احمر کے ساتھ ایک نجی ساحل ہے۔ سیاح داخلے کے $40 دیتے ہیں جس میں ساحل، بیت الخلاء کے استعمال اور کپڑے تبدیل کرنے کے کمروں تک رسائی اور سورج میں دھوپ سینکنے کی متنوع ساحلی کرسیوں تک رسائی شامل ہے۔ وہاں ایک چھوٹا کیفے بھی ہے جو مشروبات اور ہلکے پھلکے کھانے پیش کرتا ہے۔ اگرچہ جدہ کا یہ نجی ساحل اختتام ہفتہ پر پرہجوم ہو سکتا ہے، تاہم یہ دھوپ سینکنے، تیراکی کرنے، ٹیوب پر سمندر میں نہانے، ناممکن حد تک نیلگوں پانیوں میں غوطہ لگانے کی بہترین جگہ ہے۔

جدہ میں مزید ہوٹل اور اپارٹمنٹس کے بارے میں جانیے

شاہ فہد فاؤنٹین (King Fahd`s Fountain) کے حیران کن نظارے دیکھ لیں
جدہ میں مقبول ترین سیاحتی مقامات میں سے ایک شاہ فہد فاؤنٹین ہے جو دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا بلند ترین چشمہ ہے۔ یہ فوارہ بحیرہ احمر سے پانی کی ایک دھار ہوا میں زیادہ سے زیادہ 800 سے زائد فٹ بلندی تک اچالتا ہے۔ اگرچہ پانی کا جیٹ دن کے اوقات میں شہر بھر کے متعدد مقامات سے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم اس کی جاذب نظری رات کو حقیقی معنوں میں اجاگر ہوتی ہے جب یہ سینکڑوں سپاٹ لائٹسں کی مدد سے جگمگاتا ہے۔ یہ منفرد فوارہ جدہ میں دیکھنے لائق مقبول ترین جدید چیزوں میں سے ایک ہے۔

جدہ میں مزید ہوٹل اور اپارٹمنٹس کے بارے میں جانیے

5. فقیہ ایکویریئم (Fakieh Aquarium) میں ڈولفنز کے ساتھ تیراکی کریں
ہر عمر کے لوگ Fakieh Aquarium کا دورہ کر کے لطف اندوز ہوتے ہیں، جو سعودی عرب کا واحد عوامی ایکویریئم ہے۔ جدہ میں یہ آبی چڑیا گھر 200 سے زائد آبی انواع کا گھر ہے جس میں شارک، سٹنگریز، سی لاینز مچھلی اور سمندری گھوڑے شامل ہیں۔ مہمان ڈولفن کے براہ راست شو سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، یا حتیٰ کہ اضافی فیس کے ساتھ انسان دوست ڈولفنز کے ساتھ تیراکی کا موقع بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ ایکویریئم کے دورے کے بعد، متعدد ریٹیل دکانوں میں سے کسی سے بھی ایک تفریحی یادگار منتخب کریں اور پھر بلیو اوشن ریسٹورنٹ پر تازہ سمندری پکوانوں سے لطف اٹھائیں۔

جدہ میں مزید ہوٹل اور اپارٹمنٹس کے بارے میں جانیے

خوبصورت الرحمہ مسجد (Al Rahma Mosque) میں عبادت کریں
جب لہریں بلند ہوں، تو شاندار مسجد الرحمہ بحیرہ احمر پر تیرتی معلوم ہوتی ہے۔ مسجد جدہ کارنیش کے کنارے پر تعمیر کی گئی تھی، جو سیاحتی مقامات سے بھرپور ساحلی علاقے پر 30 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے۔ اگرچہ اس میں روایتی فن تعمیر اور اسلامی فنون کی خصوصیات نمایاں ہیں، تاہم یہ تیرتی مسجد عبادت کے لیے جدید آواز اور روشنیوں کا نظام بھی رکھتی ہے۔ یہ مسجد جدہ میں دیکھنے کے لیے بہترین جگہوں میں سے ایک ہے اور سب سے زیادہ دلفریب منظر طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے وقت ہوتا ہے جب روشنی رنگ دار شیشے کی کھڑکیوں سے جھلکتی ہے۔

جدہ میں مزید ہوٹل اور اپارٹمنٹس کے بارے میں جانیے

7. سعودی پرچم کے گول چکر پر جدہ فلیگ پول (Jeddah Flagpole) کے ساتھ تصویر لیں
500 فٹ سے زائد لمبا جدہ فلیگ پول بہ آسانی دنیا کا سب سے اونچا فلیگ پول (علم چوب) ہے۔ یہ سعودی پرچم کے گول چکر پر شاہ عبداللہ (بن عبدالعزیز) چوک میں واقع ہے اور سعودی عرب کا سرکاری پرچم لہراتا ہے۔ فلیگ پول شہر بھر میں کئی بلند مقامات سے دیکھا جا سکتا ہے اور سیاحوں کی سیلفیوں کے لیے شاندار پس منظر ہے۔ بغیر کسی سہارے کے تنا ہوا سب سے اونچا فلیگ پول رکھنا جدہ سے متعلق سب سے خاص چیز ہے۔

جدہ میں مزید ہوٹل اور اپارٹمنٹس دریافت کریں

8. البیک (Al Baik) پر فوری اور مزیدار کھانے کا لطف اٹھائیں
خواہ یہ آپ کا جدہ کا پہلا دورہ ہے یا 50 واں، ال بیک مقام پر تھوڑی دیر کے لیے رکنا لازمی ہے۔ سعودیہ کی یہ مرکزی فاسٹ فوڈ چین 1974 میں کھلی اور کرارے فرائز کے اپنے خاص ساس کے ساتھ مختلف طرح کا فرائیڈ چکن اور سی فوڈ کے پکوان پیش کرتی ہے۔ اگرچہ سعودیہ میں کھانا کھانے کے متعدد روایتی ریستوران ہیں، تاہم یہ ماڈرن کلاسک قابل دید ہے۔ جدہ میں کرنے لائق کام پیش نظر رکھتے البیک کو فہرست میں شامل کرنا یقینی بنائیں۔

جدہ میں مزید ہوٹل اور اپارٹمنٹس کے بارے میں جانیے

فوٹو کریڈٹ: طاہر مک
9. ریڈ سی مال (Red Sea Mall) پر خریداری کریں، کھانا کھائیں اور آرام کریں
شہر کے مقبول ترین مالز میں سے ایک Red Sea Mall ہے جو جدہ کارنیش کے قریب واقع ہے۔ سینکڑوں مقامی اور بین الاقوامی دکانوں اور ریستورانوں سمیت، یہ مال دنیا کے سب سے بڑے اندرونی فوارے، 12 اسکرینوں پر مشتمل سینما، سپرمارکیٹ اور ایک محراب کی حامل ہے۔ Red Sea Mall یادگار چیزیں خریدنے یا انہیں دیکھ کر پرسکون سہ پہر گزارنے کی شاندار جگہ ہے۔ دیوہیکل فوارہ اور پرکشش شیشے کی سکائی لائٹس اس مال کو جدہ میں جدید قابل دید چیزوں میں شامل کرتی ہیں۔

جدہ میں مزید ہوٹل اور اپارٹمنٹس کے بارے میں جانیے

10. بائیسیکل اسکوائر (Bicycle Square) کا فوری سفر کریں
یہ پیش نظر رکھتے ہوئے کہ جدہ میں تفریح کے لیے کیا کیا جائے، شاہ فہد روڈ کے قریب بائسیکل اسکوائر پر رکنے کا منصوبہ بنانا بھی یقینی بنائیں۔ بائیسیکل اسکوائر (سائیکل چوک) (جو میدان ادارجہ کے طور پر بھی جانا جاتا ہے) ایک گول چکر ہے جہاں سائیکل کا 50 فٹ دھاتی مجسمہ نصب ہے۔ مجسمہ پہلی بار 1982 میں نصب کیا گیا تھا اور ابھی تک شہر کی مقبول ترین اور دلفریب فنی تنصیبات میں سے ہے۔ آپ بائیسیکل اسکوائر کے قریب فوری چکر لگا سکتے ہیں یا مجسمے کو قریب سے دیکھنے اور تصاویر لینے کے لیے گاڑی پارک کر سکتے ہیں۔

جدہ میں مزید ہوٹل اور اپارٹمنٹس کے بارے میں جانیے

11. جدہ لائٹ ہاؤس (Jeddah Lighthouse) دیکھنے کے لیے بندرگاہ جائیں
جدہ اسلامی بندرگاہ کے شمالی جانب واقع جدہ لائٹ ہاؤس دنیا کے بلند ترین لائٹ ٹاورز میں سے ایک ہے۔ یہ ایک فعال لائٹ ہاؤس ہے جو بندرگاہ پر آنے والے جہازوں کی رہنمائی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اگرچہ سیاحوں کو بندرگاہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے، تاہم آپ قریبی سیاحتی مقام جیسا کہ سینٹرل فش مارکیٹ اور کارنیش کمرشل سینٹر سے لائٹ ہاؤس پر نظر ڈال سکتے ہیں۔ آپ بندرگاہ میں کشتیوں کو آتے جاتے بھی دیکھ سکیں گے، جو کہ سعودی عرب اور عرب دنیا میں مصروف ترین بندرگاہ ہے۔ لائٹ ہاؤس کو روشن دیکھنے کے لیے رات کے وقت اس کے پاس رکیں۔

جدہ میں مزید ہوٹل اور اپارٹمنٹس کے بارے میں جانیے

فوٹو کریڈٹ: طاہر مک
12. جاذب نظر گلوب راؤنڈ اباؤٹ (Globe Roundabout)
السلام سٹریٹ اور شاہ عبدالعزیز روڈ کے دوراہے پر واقع Globe Roundabout کے دورے کے ساتھ جدہ میں مقبول ترین سیاحتی مقامات کا اپنا دورہ مکمل کریں۔ یہ دیوہیکل دہاتی گلوب چوک کے وسط میں واقع ہے او سعودی پرچموں میں گھیرا ہوا ہے۔ رات کے وقت، سیاہ اور چمکدار گلوب نیلی اور سبز روشنی سے روشن ہوتا ہے اور زمین کا نقشہ ظاہر کرتا ہے۔ اپنے آبائی ملک کے ساتھ گلوب پر تصویر لینے کے لیے Globe Roundabout کا رات کو دورہ کریں۔ دلچسپ طور پر، یہ دیوہیکل گلوب اسی ہسپانوی ماہر تعمیرات (جولیو لافوینتے) نے ڈیزائن کیا تھا جس نے جدہ میں بائیسیکل اسکوائر میں سائیکل کا مجسمہ ڈیزائن کیا تھا۔

جدہ میں مزید ہوٹل اور اپارٹمنٹس کے بارے میں جانیے