fbpx

جدہ کے کھانے: بہترین سعودی پکوانوں اور انہیں کھانے کے مقامات کے لیے گائیڈ

سعودی عرب میں کھانے کی ثقافت انتہائی مضبوط اور شوخ ہے اور جدہ کا کھانے کا مںظر “جدہ غیر” کے قول پر پورا اترتا ہے جس کا مطلب ہے کہ “جدہ مختلف ہے۔” جدہ کا سفر کرنے والے فوراً سیکھ لیتے ہیں کہ مقامی افراد شام کے اوقات میں ریستورانوں اور کیفے کے گرد اکٹھے ہوتے ہیں۔ مطازیز اور کبسہ جیسے روایتی پکوان کھانے میں ان کے ساتھ شامل ہوں، جنہیں سعودی عرب کا قومی پکوان سمجھا جاتا ہے، یا جدہ میں ان درجنوں بین الاقوامی اور فاسٹ فوڈ ریستورانوں میں سے کسی ایک میں جائیں۔ فوڈ ٹرکس پارک سے بیف برگر اور ویفل لیں یا البیک سے فرائیڈ چکن کا لطف لیں!

Jeddah Season-Makkah Province Emirate

جدہ کے کھانے-سعودی پکوان-ریستوران-کبسہ-قومی پکوان

جدہ کی کھانے کی ثقافت

جدہ، سعودی عرب کا ساحلی علاقہ بحیرہ احمر پر اپنے ساحلی محل وقوع کی وجہ سے مشہور ہے جو اسے تازہ سی فوڈ، جو متعدد روایتی پکوانوں کا بنیادی جزو ہے، کھانے کے لیے بہترین مقام بناتا ہے۔ سعودی پکوان مینڈھے پر مشتمل کھانوں کے لیے بھی مقبول ہے جنہیں اکثر دہی اور کھجور کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ خاص علاقائی کھانے ذائقوں اور دستیاب اجزائے ترکیبی کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں لیکن سعودیہ آنے والے مسافروں کو جدہ کے کھانوں کا لذیذ متنوع مجموعہ ملے گا جنہیں آٹے، مرغی، آلو اور مختلف سبزیوں سے تیار کیا جاتا ہے۔

کبسہ

مطازیز

مدفون

جدہ کے کھانے | 8 لازمی قابل ذائقہ سعودی پکوان

  • کبسہ، جسے سعودی عرب کا قومی پکوان سمجھا جاتا ہے، چاولوں کے امتزاج کے ساتھ گوشت اور سبزیوں سے بننے والی ڈش ہے۔ کئی مقامی روایتی پکوان بھیڑ، دہی، چاول اور آلو جیسے ملتے جلتے اجزاء استعمال کرتے ہیں۔
  • مطازیز سعودی عرب کا ایک ذائقہ دار روایتی پکوان ہے۔ یہ عرب پکوان ہے جسے عموماً بھیڑ اور سبزیوں کے ساتھ مصالحہ دار ساس میں ملا کر پکایا جاتا ہے۔
  • مدفون چاولوں اور گوشت سے بنتا ہے۔ یہ ڈش اکثر زیرزمین کسی گھڑے میں آگ پر پکائی جاتی ہے اور پکانے کے انداز علاقے کے لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں۔
  • گندم کے آٹے کو باریک دبا کر بننے والی کرسان ایک لذیذ ڈش ہے جس میں گاڑھا شوربہ ہوتا ہے۔ اسے اکثر بھیڑ یا سبزی کی بنیادی ڈش کے ساتھ اضافی ڈش کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔

جریش

سلیج

مفاتا الدجاج

مامول

  • جریش ایک مشہور روایتی سعودی ڈش ہے جو پسی گندم سے بنائی جاتی ہے اور چکن، پیاز اور کٹے چاولوں کے ساتھ پیش کی جاتی ہے۔
  • سلیج سفید چاولوں کی ایک ڈش ہے جو شوربے اور دودھ سے بنائی جاتی ہے۔ اسے حجاز کے علاقے کی قومی ڈش سمجھا جاتا ہے اور اس کے دیگر ذائقے بھی ہیں۔
  • مفاتا الدجاج چکن یا بھیڑ کے ابلے گوشت کے ٹکروں سے بنائی جانے والی ڈش ہے اور اس میں اختتام پر مصالحہ جات، کشمش اور بادام ڈالے جاتے ہیں۔
  • کھانے کے اختتام پر کھائی جانے والی لذیذ ڈش، مامول ایک بھری پیسٹری ہوتی ہے جو کھجوروں، پستہ یا باداموں اور انجیر سے بنائی جاتی ہے۔

جدہ کے کھانے-سعودی پکوان-ریستوران-روایتی ریستوران-تبولہ-گرلڈ گوشت

جدہ میں مشرق وسطیٰ کے ریستوران

  • بیبلوس ایک مقامی من پسند لبنانی ریستوران ہے جو الکرنیش روڈ، الحمرا، جدہ میں واقع ہے۔ یہ شاندار ریستوران روایتی کھانوں اور ذائقوں کا مینیو رکھتا ہے جن میں تبولہ اور مکسڈ گرلز اور ڈیزرٹ مینیو شامل ہیں۔
  • لبنانی ریستوران متام الشرق اعلیٰ معیار کا مینیو اور ایک ڈائننگ حصے کا حامل ہے جس سے بحیرہ احمر کا نظارہ ملتا ہے۔ ڈائننگ کا یہ وضع دار حصہ نجی تقریبات اور خاص مواقع کے لیے تیار کیا جاتا ہے اس لیے پیشگی منصوبہ بندی کریں۔
  • کچھ فوری اور سستا کھانے کے لیے شوارما شاکر الجزیرہ میں رکیں۔ یہ مشرق وسطیٰ کی گرل روایتی بیف اور چکن شوارما فوری طور پر پیش کرتی ہے۔ یہاں ایک چھوٹی سی نشست گاہ ہے اور کھانا لے کر بھی جایا جا سکتا ہے۔

جدہ کے کھانے-سعودی پکوان-ریستوران-بار بی کیو چکن

جدہ میں فاسٹ فوڈ ریستوران

ہو سکتا ہے کہ فاسٹ فوڈ جدہ میں کھانا کھانا کی آپ کی منتخب فہرست کا حصہ نہ ہو، تاہم فوری کھانا کھانے کے لیے شاید یہ بہتر رہے! فاسٹ فوڈ کسی شہر کے ذائقوں کو چکھنے کا ایک بہترین طریقہ ہے۔ کچھ فوری اور لذیذ کھانے کے لیے ان فاسٹ فوڈ ریستورانوں میں رکیے۔

  • البیک جدہ میں ایک مقبول فاسٹ فوڈ جوائنٹ ہے۔ سادہ مینیو میں فرائیڈ چکن، سی فوڈ اور کم قیمتوں پر فرائز شامل ہیں۔ مستند سعودی تجربے کے لیے البیک کا دورہ لازمی سمجھا جاتا ہے اور ہر مہمان کو کم از کم ایک بار اسے ضرور آزمانا چاہیے، کیونکہ ہو سکتا ہے آپ اس پر دوبارہ بھی جانا چاہیں۔
  • التزاج ایک فاسٹ فوڈ چین ریستوران ہے جس کی خاصیت بار بی کیو چکن کی ڈش ہے۔ اس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ چکن کے لیے روایتی عرب ترکیب استعمال کرتا ہے جسے اکثر چاولوں یا کوفتوں کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ کھانوں میں سینڈوچ، گارلک ساس کے ساتھ چکن اور تہینہ سلاد شامل ہیں۔
  • کودو ایک مغربی طرز کا فاسٹ فوڈ ریستوران ہے جس کا بنیادی مینیو برگر اور سینڈ وچ ہیں۔ یہ مقبول فوری سروس چین متعدد مقامات رکھتی ہے اور امریکی طرز کے برگر، فرائز اور ناشتہ پیش کرتی ہے۔

مرکزی چینز

جدہ میں کئی مشرق وسطیٰ کے فاسٹ فوڈ ریستوران ہیں لیکن یہ کئی اہم فاسٹ فوڈ چینز کا بھی مرکز ہے۔ بین الاقوامی چینز بشمول KFC، McDonald`s اور Subway پورے جدہ میں پائی جا سکتی ہیں اور یہ جانے پہچانے کھانوں اور ذائقوں کو مقامی ذائقوں کے ساتھ تجربہ کرنے کا فوری اور آسان طریقہ ہیں۔

جدہ کے کھانے-سعودی پکوان-ریستوران-فوڈ ٹرکس پارک-برگر

جدہ میں فوڈ ٹرکس

عمدہ ڈائننگ بہترین ہوتی ہے، تاہم بعض اوقات بہترین کھانا کسی ٹرک کی عقب سے بھی مل سکتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ موبائل فوڈ ٹرکس اسی جگہ پر ہمیشہ نہ ملیں، تاہم آپ جہاں بھی جائیں، وہ اکثر لذیز ترین مقامی کھانے بناتے ہیں اور ذائقے میں کھانا حیران کن ہو سکتا ہے۔

  • کچھ میٹھا کھانے کے لیے ڈاکٹر فیلے (Dr Fele) فوڈ ٹرک تلاش کریں۔ عموماً پرنس سلطان سٹریٹ پر حرا پلازہ سینٹر کے قریب التارق چوک کے ساتھ واقع یہ فوڈ ٹرک چاکلیٹ، سٹرابری اور دیگر لذیز ٹاپنگ کے ساتھ میٹھے پین کیک فروخت کرتا ہے۔ عملہ طبی یونیفارم پہنتا ہے جو میٹھے کی ضرورت کی تشخیص کرتا ہے۔
  • ساتیولوجی فوڈ ٹرک، فوڈ ٹرک کے لحاظ سے خلاف معمول قیمتوں پر خدمات پیش کرتا ہے۔ اس ٹرک سے آنے والے سیٹس، چاول اور فرائز کی خوشبو نہایت خوش کن ہوتی ہے۔ اس طرح کے چھوٹے پیمانے کے فوڈ ٹرکس غیر روایتی ذرائع کے ذریعے اور باسہولت مقامات پر لذیذ اور روایتی کھانے دستیاب کرتے ہیں۔

فوڈ ٹرکس پارک

اگر آپ فوڈ ٹرک کے مجموعہ کی تلاش کر رہے ہیں تو فوڈ ٹرکس پارک میں جائیں جو 8709 الکرنیش روڈ ابحر پر ابحر ضلع میں واقع ہے۔ فوڈ ٹرکس کا یہ مجموعہ روایتی فوڈ ٹرک برگرز میں متعدد دکانداروں کی جانب سے بکثرت آپشنز کھتا ہے، نیز کولڈ ڈرنک کے آپشنز اور رک کر کھانا کھانے کی جگہ بھی دستیاب ہے۔

جدہ کے کھانے-سعودی پکوان-ریستوران-صحت بخش کھانے

جدہ میں صحت بخش کھانے

سفر کرتے وقت صحت بخش اور لذیذ کھانا تلاش کرنا مشکل ہو سکتا ہے، تاہم جدہ میں کچھ صحت بخش انتخابات بھی موجود ہیں، بشمول سبزی اور سبزی کھانے والوں کے لئے آپشنز۔

  • بوگا سپرفوڈز ایک صحت بخش ریستوران ہے جو جدہ میں تین مقامات پر واقع ہے۔ یہ چین مقامی طور پر اپنے تازہ سلاد، جوس، تازہ ڈبل روٹی اور سینڈوچ، اور نامیاتی اجزائے ترکیبی کے باعث جانی جاتی ہے۔ یہاں ایک سادہ نشست گاہ بھی موجود ہے۔
  • مون شیل سبزیوں کا ایک آرام دہ ریستوران ہے جس کا مینو چھوٹے چھوٹے حصوں پر مشتمل ہے۔ یہ تازہ پھلوں کے ساتھ ٹھنڈا سمودی بناتے ہیں اور میٹھے اور چینی سے پاک ڈیزرٹ کے آپشنز بھی رکھتے ہیں۔ مون شیل ایک چھوٹا ڈائننگ کا حصہ رکھتا ہے اور لذیز ہلکا پھلکا کھانا پیش کرتا ہے جو دن کی گرمی میں ٹھنڈا ہونے کے لیے بہترین ہے۔
  • شوبک (Shobak) جدہ کا ایک ریستوران ہے جس کے مینو میں برگر اور صحت بخش خوراک کے آپشنز شامل ہیں۔ فلی چیز سٹیک (Philly cheesesteak) سینڈوچ اور پالک کے ریپس (spinach wraps) کے ساتھ سبزی سے بنا پیزا بھی مینو میں شامل ہے۔ پائی بہت نرم ہوتی ہے اور غالباً آپ دوبارہ بھی آنا چاہیں گے۔

جدہ کے کھانے-سعودی پکوان-ریستوران-لکڑی-پیزا

جدہ کے ریستوران

جدہ میں ریستورانوں کا متاثر کن انتخاب ہے جو روایتی اور عالمی پکوان پیش کرتے ہیں۔ دنیا بھر کے ذائقے یہاں روایتی اور انجذاب کے سٹائل میں ملتے ہیں۔ اپنے دورے کے لیے جدہ کے ریستورانوں کی یہ فہرست ملاحظہ کریں۔

  • پیاٹو (Piatto) ریستوران من پسند اطالوی پکوان پیش کرتا ہے بشمول لکڑی کے اوون میں بنایا جانے والا پیزا۔
  • ٹوکی (Toki) ایک ایشیائی ریستوران ہے جو ایک سجائے گئے ڈائننگ روم میں ملیشیائی، تھائی، اور چینی پکوانوں کا امتزاج پیش کرتا ہے۔
  • سکورا (Sakura) جاپانی ریستوران سے جہاں صرف نقدی چلتی ہے اور ایک آرام دہ ڈائننگ روم میں سبزی کے دستیاب آپشنز کے ساتھ جاپانی کھانا پیش کرتا ہے۔
  • ٹیکساس روڈ ہاؤس (Texas Roadhouse) امریکی اور جنوب مغربی طرز کے پکوانوں کا ایک اسٹیک ہاؤس ہے۔

جدہ کے کھانے-سعودی پکوان-ریستوران-شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ

جدہ ایئرپورٹ کے ریستوران

جب سفر میں ہوں یا کرنے والے ہوں، یہ جاننا اچھا ہے کہ آپ کو اچھا اور فوری کھانا کہاں ملے گا۔ شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ لذیز کھانے کے انتخابات کا حامل ہے جیسے مغربی طرز کے برگر اور روایتی کھانے، نیز راستے کے لیے فوری کھانے۔

  • شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے اندر Subway کی ایک چین موجود ہے۔ انٹرنیشنل سینڈوچ بلڈنگ شاپ کئی مسافروں کے لیے جانی پہچانی ہے اور تسلسل سے لذیز سینڈوچ بنا رہی ہے۔
  • شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرانتہائی مقبول سعودی البیک فاسٹ فوڈ چین کی ایک دکان ہے۔ البیک میں کھانا کھانا اکثر مصدقہ اور مکمل سعودی ثقافت کا لازمی حصہ سمجھا جاتا ہے۔ ریستوران کا خاص پکوان فرائیڈ چکن ہے۔
  • جی ہاں، حتیٰ کہ شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر McDonald`s بھی موجود ہے۔ یہ بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چین فروخت کے لیے جانے پہچانے مقامی خاص پکوانوں اور معمول کے برگر کا مینیو رکھتی ہے۔ پرانے من پسند کھانوں کو مقامی ذائقے کے ساتھ پیش کیے جانے والے کھانے کی تلاش کریں۔

جدہ کے کھانے-سعودی پکوان-ریستوران-سوفیتل جدہ کارنیش

چیک ان کریں، باہر جائیں

سوفیتل جدہ کارنیش میں چیک ان کریں، جو الکرنیش روڈ، کورنیش، جدہ پر واقع ہے۔ یہ 5 سٹار ہوٹل گرم ٹب کا حامل ہے اور تمام کمروں میں مفت WiFi کی سہولت دستیاب ہے۔

جدہ کے کھانے-سعودی پکوان-ریستوران-انڈین ڈش-جنجر لیف

ہلٹن میں الکرنیش روڈ پر جنجر لیف (Ginger Leaf) کے لیے باہر جائیں، جو ایک انڈین ریستوران ہے اور سٹائلش ڈائننگ روم میں روایتی ذائقے پیش کرتا ہے اور کارنیش کی جانب خوبصورت مناظر دکھاتا ہے۔ مینیو میں بھیڑ اور چکن کی ڈشز شامل ہیں اور کافی مصالحے دار ہو سکتا ہے۔

جدہ کے کھانے-سعودی پکوان-ریستوران-سیتادین السلامہ جدہ

چیک ان کریں، باہر جائیں

سیتادین السلامہ جدہ (Citadines Al Salamah Jeddah) میں چیک ان کریں، جو ایک 4 سٹار پراپرٹی ہے اور حرا سٹریٹ، المحمدیہ، جدہ میں واقع ہے۔ ہوٹل ایئرپورٹ پر منتقلی فراہم کرتا ہے اور تمام کمروں میں ایئرکنڈیشننگ اور مفت WiFi دستیاب ہے۔

جدہ کے کھانے-سعودی پکوان-ریستوران-مشرق وسطیٰ کے کھانے-ابو زید

ابو زید (Abu Zaid) ریستوران کے لیے باہر جائیں، جو ایک روایتی مشرق وسطیٰ کا ریستوران ہے جو فوری تیار کھانا اور سبزی دوست خوراک کے انتخابات پیش کرتا ہے۔ جدہ شہر میں ابو زید کے کئی مقامات ہیں۔

جدہ کے کھانے-سعودی پکوان-ریستوران-ایسکوٹ سری جدہ

چیک ان کریں، باہر جائیں

ایسکوٹ سری جدہ (Ascott Sari Jeddah) میں چیک ان کریں جو 4.5 سٹار پراپرٹی ہے۔ ہوٹل سوئمنگ پول اور فٹنس کا حصہ، نیز مہمانوں کے تمام کمروں میں مفت WiFi بھی رکھتا ہے۔

جدہ کے کھانے-سعودی پکوان-ریستوران-سوشی

سعودی عرب میں سوشی کا مزہ لینے کے لیے واکامے (Wakame) میں چیک ان کریں۔ بورڈ مینیو میں پیسٹریاں، سوپ، سٹارٹرز اور سلاد، نیز مرکزی کھانے اور تازہ سوشی اور رولز کی مختلف اقسام شامل ہیں۔

You may also like

جدہ کے تہوار | بہترین سالانہ تقاریب اور گنیز ورلڈ ریکارڈز! image

ایک زندہ دل شہر جو جدید پاپ کلچر کے ساتھ ساتھ صدیوں پرانی روایات کی خوشی بھی مناتا ہے، موسم سرما کے …

جدہ میں بہترین ہوٹل: رہائش اور قریبی مقامات image

خواہ آپ کو بہتر سے بہترین کی تلاش ہے یا آپ کا بجٹ کچھ کم ہے، جدہ ہوٹلوں کا شاندار متنوع مجموعہ …

جدہ میں کرنے لائق 10 کام | سعودی عرب میں غوطہ خوری اور خریداری image

دنیا کے بلند ترین فوارے سے جہازوں کے زیرآب ملبے تک، جدہ میں کرنے کے لائق کام ہر قدم پر ہیں! جدہ …

جدہ کے اہم مقامات: تاریخی مقامات اور دیکھنے لائق مقبول جگہیں image

جدہ کا تاریخی شہر سعودی عرب کا مقبول ریزورٹ شہر ہے اور بحیرہ احمر پر سب سے بڑی بندرگاہ ہے۔ شہر کو …

جدہ، سعودی عرب میں خریداری: بہترین مالز اور مقامی مارکیٹیں image

سعودی عرب میں خریداری قومی مشغلے جیسی ہے اور مقامی افراد اور سیاح ایک ہی طرح خریداری کو جدہ میں اپنے روزمرہ …

جدہ کی سفری تجاویز اور سعودی عرب کا سفر کرنے سے قبل جاننے کے لائق باتیں image

گاؤں کے مٹی کے قدیم گھروں اور جنت کو چھوتی نظر آتی جدید فلک بوس عمارتوں سے مزین جدہ بندرگاہ کا حامل …

جدہ کی دن کے اوقات کی سیر: کرنے لائق کام اور لازمی قابل دید مقامات image

جدہ 4 ملین افراد سے زائد کی متنوع خوش باش آبادی کا حامل شہر ہے اور جدہ کے دن کے وقت دورے …

جدہ میں کیا کیا جائے: سعودی عرب میں دیکھی جانے والی 12 ماڈرن چیزیں image

سفر کا ایک پرجوش منصوبہ بنائیں اور جانیں کہ سعودی عرب میں 12 جدید سیاحتی مقامات کا دورہ کر کے جدہ میں …

جدہ کی سیر کرنے کا بہترین وقت: سرد ترین مہینے اور تہواروں کے سیزن image

فنون لطیفہ سے سائنس م فنون لطیفہ سے سائنس میں جدت تک، جدہ پورا سال ثقافتی طور پر شاندار تہوار منعقد کرتا …