fbpx

جدہ، سعودی عرب میں خریداری: بہترین مالز اور مقامی مارکیٹیں

سعودی عرب میں خریداری قومی مشغلے جیسی ہے اور مقامی افراد اور سیاح ایک ہی طرح خریداری کو جدہ میں اپنے روزمرہ کے تجربے کا لازمی حصہ بناتے ہیں۔ خواہ آپ سوق میں تازہ ترین ڈیزائنر “it bag” پر بہت زیادہ نقدی خرچ کرنے کی سوچ رہے ہیں یا مصالحہ جات اور لوبان پر بحث اور بھاؤ تاؤ کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں، جدہ میں خریداری آپ کے سعودی عرب کے دورے کا تقریباً یقینی حصہ ہو گی۔

Jeddah Season-Makkah Province Emirate

جدہ میں خریداری-سعودی عرب-ریڈ سی مال

1. ریڈ سی مال

جدہ کے شمالی مضافات میں واقع ریڈ سی مال ایک وسیع و عریض شاپنگ کمپلیکس ہے جو شاپنگ، ڈائننگ، تفریحی جگہ اور دفاتر کی جگہ، نیز ایک فائیو سٹار ایلف جدہ ہوٹل کے ساتھ 240,000 مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے۔ اس وسیع شاپنگ سینٹر کی دکانوں میں تقریباً ہر کسی کے لیے کچھ نہ کچھ موجود ہے۔ پرتعیش اشیاء کے متلاشی خریداروں کو بہت کچھ ملے گا، اور ان کو بھی جو ان کی بجائے زیادہ عام برانڈز میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ریڈ سی مال کے بڑے فوائد میں سے ایک یہ ہے کہ یہ جدہ کے پہلے فلم تھیٹر کا مرکز ہے۔

ایلاف جدہ ہوٹل-ریڈ سی مال میں چیک ان کریں، ریڈ سی مال کے لیے باہر جائیں

جدہ میں خریداری-سعودی عرب-ایلاف جدہ ہوٹل-ریڈ سی مال

جدہ میں خریداری-سعودی عرب-مال آف عرب

2. مال آف عرب

اگرچہ یہ ریڈ سی مال جتنا بڑا نہیں ہے، تاہم مال آف عرب کافی وسیع و عریض ہے، اور یہ حقیقت کہ اس میں بچوں کا تفریحی سینٹر KidZania بھی ہے، اسے خاندانوں کے لیے بہترین مقام بناتا ہے۔ مال آف عرب مناسب قیمت پر Gap، Zara، Adidas جیسے بین الاقوامی برانڈز سے بھرا ہوا ہے۔ یہ شاپنگ سینٹر شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب واقع ہے اس لیے یہ گھر واپسی کی پرواز لینے سے بالکل پہلے فوری خریداری کرنے کی بہترین جگہ ہے۔

کاسا بلانکا گرینڈ ہوٹل میں چیک ان کریں، مال آف عرب کے لیے باہر جائیں

جدہ میں خریداری-سعودی عرب-کاسا بلانکا گرینڈ ہوٹل

جدہ میں خریداری-سعودی عرب-البلاد

3. البلاد

اگر آپ اپنے جدہ کے دورے کی یاد محفوظ کرنے کے لیے کسی یادگار کی تلاش میں ہیں تو آپ البلاد کی مارکیٹوں میں جانا چاہیں گے۔

البلاد کے لغوی معنی “قصبہ” کے ہیں اور شہر کا تاریخی مرکز اور ان لوگوں کے لیے بہترین قابل دید مقام ہے جو جدہ میں روایتی خریداری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ دوپہر کی گرمی کے دوران دورہ کرنے سے گریز کریں کیونکہ اشیاء کا جائزہ لینے کے لیے ایک دکان سے دوسری دکان جاتے اور 14 ویں صدی عیسوی کے فن تعمیر کو سراہتے آپ کھلی فضا میں ہوں گے۔ اگر آپ تھوڑے بہت بھاؤ تاؤ میں دلچسپی رکھتے ہیں تو جدہ میں البلاد سستی خریداری کے لیے بہترین جگہ ہے۔ آپ کو بہت سے مقامی افراد کا اپنی ہفتہ وار کریانے کی خریداری کرنے اور سیاحوں کا سونے کی جیولری پر بھاؤ تاؤ کرنے کا مخلوط امتزاج نظر آئے گا۔

پارک حیات مرینہ کلب اور سپا میں چیک ان کریں، البلاد کے لیے باہر جائیں

جدہ میں خریداری-سعودی عرب-پارک حیات جدہ مرینہ کلب اور سپا

جدہ میں خریداری-سعودی عرب-السلام مال

4. السلام مال

اگر سب سے بڑا نہیں تو السلام مال جدہ کے سب سے بڑے شاپنگ مالز میں سے ایک ہے۔ شہر کے دیگر شاپنگ سینٹرز کی طرح، السلام مال میں دکانوں کا وسیع سلسلہ، حتیٰ کہ کریانہ اسٹور بھی موجود ہے جو جدہ کے اس شاپنگ مال کو ایک ہی دورے میں اپنی ضرورت کی ہر چیز خریدنے کی بہترین جگہ بنا دیتا ہے۔ فوڈ کورٹ دنیا بھر کی مقبول دکانوں کے سلسلے شامل ہیں، اس لیے جہاں تک تازہ دم ہونے کا سوال ہے، تو آپ کو متعدد انتخابات ملیں گے۔

رادیسون بلیو پلازہ جدہ میں چیک ان کریں، السلام مال کے لیے باہر جائیں

جدہ میں خریداری-سعودی عرب-رادیسون بلو پلازہ جدہ

جدہ میں خریداری-سعودی عرب-کارنیش کمرشل سینٹر

5. کارنیش کمرشل سینٹر

اگرچہ جدہ کے زیادہ تر شاپنگ مالز مضافات میں واقع ہیں، تاہم کارنیش کمرشل سینٹر منفرد طور پر جدہ شہر کے قریب شاندار آبشاری علاقے میں واقع ہے۔ خوش قسمتی سے کارنیش کمرشل سینٹر کو اپنے اعلیٰ محل وقوع کے حجم یا تنوع کو قربان نہیں کرنا پڑا۔ جدہ کا یہ شاپنگ مال 11 منزلوں پر مشتمل ہے جو بین الاقوامی لباس اور الیکٹرانکس برانڈز، نیز مقامی مقبول کھلونوں اور جیولری کا مرکز ہے۔

موون پک ریزورٹ النوارس جدہ فیملی ریزورٹ میں چیک ان کریں، کارنیش کمرشل سینٹر کے لیے باہر جائیں

جدہ میں خریداری-سعودی عرب-موون پک ریزورٹ النوارس جدہ فیملی ریزورٹ

جدہ میں خریداری-سعودی عرب-جدہ انٹرنیشنل شاپنگ سینٹر

6. جدہ انٹرنیشنل شاپنگ سینٹر

شہر کے سب سے پرانے مال کے طور پر، جدہ انٹرنیشنل شاپنگ سینٹر کو خوبصورتی سے برقرار رکھا گیا ہے اور یہ جدہ میں خریداری کرنے کا شاندار مقام ہے۔ 150 دکانوں کے علاوہ، جدہ انٹرنیشنل شاپنگ سینٹر میں ایک اندرونی تالاب ہے جس میں کچھوے اور مچھلیاں رکھی گئی ہیں۔ یہ شاپنگ سینٹر اس لیے بھی منفرد ہے کیونکہ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، یہ مقامی اجزاء سے بنی اشیاء سمیت دنیا بھر کی مصنوعات کو نمایاں کرنے کے لیے وقف ہے۔

رادیسون بلو رائل سوئٹ ہوٹل جدہ میں چیک ان کریں، جدہ انٹرنیشنل شاپنگ سینٹر کے لیے باہر جائیں

جدہ میں خریداری-سعودی عرب-رادیسون بلو رائل سوئٹ ہوٹل جدہ

جدہ میں خریداری-سعودی عرب-تہلیہ سٹریٹ

7. تہلیہ سٹریٹ

جدہ میں پرتعیش اشیاء کی خریداری کے متمنی تہلیہ سٹریٹ کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنانا چاہیں گے۔ سعودی عرب کے امیر ترین علاقے میں واقع تہلیہ سٹریٹ جدہ میں بہترین اعلیٰ معیار کی مہنگی خریداری پیش کرتی ہے۔ Louis Vuitton، Gucci، Chanel، اور Prada جیسے اسٹور درختوں سے صف آراء سڑکوں کے بیچوں بیچ واقع ہیں۔ علاقے میں چھوٹی بوتیکس، بڑے ڈیپارٹمنٹل اسٹورز اور تہلیہ مال اور صیرفی میگا مال جیسے مالز بھی موجود ہیں۔ دنوبے (Danube) سپر مارکیٹس کی شاخیں اور بیکریاں بھی علاقے میں واقع ہیں، اس لیے آپ اپنی کریانے کی خریداری بھی کر سکتے ہیں۔

ایلف گیلریا ہوٹل میں چیک ان کریں، تہلیہ سٹریٹ کے لیے باہر جائیں

جدہ میں خریداری-سعودی عرب-ایلف گیلریا ہوٹل

جدہ میں خریداری-سعودی عرب-جبل سٹریٹ سوق-شاہراہ قابل

8. جبل سٹریٹ سوق (شاہراہ قابل)

جب آپ مالز سے تھک جائیں تو پرانے جدہ کے وسط میں جبل سٹریٹ سوق جائیں جسے شاہراہ قابل بھی کہا جاتا ہے۔ شہر کی قدیم ترین مارکیٹ جدہ میں سستی شاپنگ کرنے کی بہترین جگہ ہے۔ سوق کے مناظر اور آوازوں کو اپنے اندر سمونا ایک قابل قدر تجربہ ہے، خواہ آپ خریداری کرنے میں دلچسپی نہ بھی رکھتے ہوں۔ آپ کو دکاندار روایتی مصالحے اور پرفیوم فروخت کرتے، نیز سیاحوں کے لیے سستے زیورات اور دھوپ کے چشموں والی دکانیں نظر آئیں گی۔ جبل سٹریٹ سوق اپنی سونے کی مارکیٹ کے باعث بھی مشہور ہے جہاں اگر آپ بحث مباحثہ کرنا چاہتے ہیں تو کئی سودے موجود ہوں گے۔ یہ مقامی غذائیں، کافی اور چائے کے نمونے لینے کا بھی شاندار مقام ہے۔

انٹر کانٹینینٹل جدہ میں چیک ان کریں، جبل سٹریٹ سوق کے لیے باہر جائیں

جدہ میں خریداری-سعودی عرب-انٹرکانٹینینٹل جدہ

جدہ میں خریداری-سعودی عرب-سٹارز ایونیو مال

جدہ میں خریداری | خریداری کی 7 مزید جگہیں!

  • سٹی میکس – سعودی عرب کے مقبول ترین برانڈز میں سے ایک ہے جو السلام مال میں واقع ہے
  • عبایا آن لائن شاپنگ جدہ – جہاں آپ ہمیشہ آن لائن خریداری کر سکتے ہیں
  • الخیات سینٹرالتحلیہ کے علاقے میں ٹنوں پرتعیش برانڈز
  • شاہ عبدالعزیز ایئرپورٹ – جدہ ایئرپورٹ کی ڈیوٹی فری شاپنگ کو مت بھولیں!
  • سٹارز ایونیو مال – شاہ عبدالعزیز روڈ کے بالکل ساتھ اعلیٰ معیار کی خریداری
  • عزیز مال – 100 سے زائد فیشن آؤٹ لیٹس اور لوازمات کے اسٹورز، نیز گیموں کی دکانیں اور حتیٰ کہ ایک ان ڈور کھیل کا میدان دیکھیں۔
  • الاندلس مال – السلام مال کی قرب میں واقع الاندلس مال بین الاقوامی لیبلز، نیز مقامی بوتیکس، ریستورانوں اور تقریبات کا حامل ہے۔

جدہ میں خریداری | مارکیٹوں اور مالز میں خریداری کا بہترین وقت

پورا سال جدہ میں موسم گرم رہتا ہے جب درجہ حرارت جنوری میں 29°C/84 °F سے اگست تک 39.5°C/103 °F رہتا ہے، اس لیے یہ حیران کن نہیں کہ درجہ حرارت کنٹرول کرنے والے مالز خطے میں انتہائی مقبول ہیں۔ بلاشبہ، جدہ کا کوئی بھی دورہ سوق کے دورے بغیر مکمل نہیں ہوتا، اس لیے آپ یقیناً دونوں طرح کے خریداری کے تجربے کے لیے وقت نکالنا چاہیں گے۔ بیرونی مارکیٹوں کے لیے اپنے دورے کی ٹھنڈی صبح اور شام کے اوقات کی منصوبہ بندی کریں۔

جدہ میں خریداری | مذہبی روایات

  • روزانہ کے نماز کے اوقات کا احترام کریں۔ توقع رکھیں کہ جدہ میں تمام دکانیں تقریباً 30 منٹ کے لیے دن میں پانچ بار صبح، دوپہر، سہ پہر، شام اور رات کو روزانہ بند ہوں گی۔ دن کی پہلی نماز صبح سورج طلوع ہونے کے بالکل ساتھ ہوتی ہے جب زیادہ تر کاروبار بند ہوتے ہیں، لیکن دیگر نمازیں دن کے معمول کے کاروباری اوقات میں ہوتی ہیں اور دکانیں بند کرنے کی سختی سے پابندی کروائی جاتی ہے۔ اگر آپ ان اوقات کے دوران کسی اسٹور میں ہیں تو آپ سے جانے کا کہا جائے گا۔ نوٹ فرمائیں کہ جدہ میں رمضان کے مہینے میں خریداری کے لیے مزید لچک درکار ہو سکتی ہے کیونکہ اوقات کافی حد تک مختلف ہو سکتے ہیں۔
  • مناسب لباس زیب تن کریں۔ اگر آپ نے شارٹس پہنی ہیں تو آپ کو کسی مال کے اندر آنے نہیں دیا جائے گا۔
  • خریداری اور کھانا کھانے کی مقامی روایات کا احترام کریں۔ مردوں کو صرف ان اسٹورز میں جانے کی اجازت ہوتی ہے جن میں مردانہ حصہ ہو اور فوڈ کورٹ میں خواتین اور خاندانوں کے لیے اور غیر شادی شدہ مردوں کے لیے الگ الگ حصے ہوں گے۔

You may also like

جدہ کے تہوار | بہترین سالانہ تقاریب اور گنیز ورلڈ ریکارڈز! image

ایک زندہ دل شہر جو جدید پاپ کلچر کے ساتھ ساتھ صدیوں پرانی روایات کی خوشی بھی مناتا ہے، موسم سرما کے …

جدہ میں بہترین ہوٹل: رہائش اور قریبی مقامات image

خواہ آپ کو بہتر سے بہترین کی تلاش ہے یا آپ کا بجٹ کچھ کم ہے، جدہ ہوٹلوں کا شاندار متنوع مجموعہ …

جدہ میں کرنے لائق 10 کام | سعودی عرب میں غوطہ خوری اور خریداری image

دنیا کے بلند ترین فوارے سے جہازوں کے زیرآب ملبے تک، جدہ میں کرنے کے لائق کام ہر قدم پر ہیں! جدہ …

جدہ کے کھانے: بہترین سعودی پکوانوں اور انہیں کھانے کے مقامات کے لیے گائیڈ image

سعودی عرب میں کھانے کی ثقافت انتہائی مضبوط اور شوخ ہے اور جدہ کا کھانے کا مںظر “جدہ غیر” کے قول پر …

جدہ کے اہم مقامات: تاریخی مقامات اور دیکھنے لائق مقبول جگہیں image

جدہ کا تاریخی شہر سعودی عرب کا مقبول ریزورٹ شہر ہے اور بحیرہ احمر پر سب سے بڑی بندرگاہ ہے۔ شہر کو …

جدہ کی سفری تجاویز اور سعودی عرب کا سفر کرنے سے قبل جاننے کے لائق باتیں image

گاؤں کے مٹی کے قدیم گھروں اور جنت کو چھوتی نظر آتی جدید فلک بوس عمارتوں سے مزین جدہ بندرگاہ کا حامل …

جدہ کی دن کے اوقات کی سیر: کرنے لائق کام اور لازمی قابل دید مقامات image

جدہ 4 ملین افراد سے زائد کی متنوع خوش باش آبادی کا حامل شہر ہے اور جدہ کے دن کے وقت دورے …

جدہ میں کیا کیا جائے: سعودی عرب میں دیکھی جانے والی 12 ماڈرن چیزیں image

سفر کا ایک پرجوش منصوبہ بنائیں اور جانیں کہ سعودی عرب میں 12 جدید سیاحتی مقامات کا دورہ کر کے جدہ میں …

جدہ کی سیر کرنے کا بہترین وقت: سرد ترین مہینے اور تہواروں کے سیزن image

فنون لطیفہ سے سائنس م فنون لطیفہ سے سائنس میں جدت تک، جدہ پورا سال ثقافتی طور پر شاندار تہوار منعقد کرتا …