fbpx

جدہ میں کرنے لائق 10 کام | سعودی عرب میں غوطہ خوری اور خریداری

دنیا کے بلند ترین فوارے سے جہازوں کے زیرآب ملبے تک، جدہ میں کرنے کے لائق کام ہر قدم پر ہیں! جدہ سعودی عرب کا تجارتی مرکز ہے، لہٰذا اس میں تمام جدید سہولیات اور تفریحی انتخابات موجود ہیں جن کی مسافروں کو ضرورت ہوتی ہے، لیکن اسی کے ساتھ اس کی تاریخ بھی جاندار ہے۔ Jeddah میں تعطیلات کے دوران، آپ صبح کو 11 سٹوری مال میں خریداری کر سکتے ہیں اور شام کا وقت کھلی فضا میں 7 ویں صدی کی عمارتوں کے ساتھ مارکیٹ میں گھوم پھر کر گزار سکتے ہیں۔

Jeddah Season-Makkah Province Emirate

جدہ میں کرنے کے لائق کام-سعودی عرب-البلاد

1. البلاد کے دورے کے ساتھ ماضی میں قدم رکھیں

البلاد کا لغوی مطلب “شہر” یا “قصبہ” ہے اور یہ جدہ شہر کا تاریخی مرکز ہے۔ البلاد، جس کی بنیاد 7 ویں صدی عیسوی میں رکھی گئی تھی، یونیسکو کے عالمی ورثہ کے مقامات میں شامل ہے اور سیاحوں کے نظر انداز کرنے کی جگہ نہیں ہے۔ بھول بھلیوں جیسی گلیاں پرانے ٹاور ہاؤسز، چھپی مساجد اور کھلی فضا میں قائم مارکیٹوں سے صف آراء ہیں جو چھوٹے عوامی چوکوں کے گرد واقع ہیں۔

آپ باب المکہ یا مکہ گیٹ جانا چاہیں گے جو صدیوں سے مکہ آنے والے حجاج کا استقابال کرتا رہا ہے۔ بیت ناصیف (Naseef House) کا دورہ کرنا بھی وقت کا بہترین استعمال ہے جو البلاد کے ان بہترین کورل گھروں میں سے ایک ہے جنہیں عجائب گھر میں بدل دیا گیا ہے۔ 106 کمروں پر مشتمل مینشن 1872 میں شیخ عمر آفندی ناصیف کی جانب سے تعمیر کیا گیا تھا جو اس وقت جدہ کے گورنر تھے۔ گھر کی چوڑی ڈھلوانوں پر غور کریں، جنہیں اس طرح بنایا گیا تھا تا کہ اونٹ گھر کی تمام پانچوں منزلوں تک پیغام رسانی کر سکیں اور سامان لے جا سکیں۔ جب آپ تاریخی فن تعمیر سے لطف اندوز ہو لیں، تو اس کے بعد سوق العلوی (Suq Al Alawi)، البلاد کے گرد گھومنے پھرنے میں وقت گزاریں تا کہ گھونگوں کی جیولری، چمڑے کی مصنوعات اور پرفیوم جیسی یادگاروں کو دیکھ سکیں۔

پارک حیات مرینہ کلب اور سپا میں چیک ان کریں، البلاد کے لیے باہر جائیں

جدہ میں کرنے لائق کام-سعودی عرب-پارک حیات جدہ مرینہ کلب اور سپا

جدہ میں کرنے لائق کام-سعودی عرب-مال آف عرب

2. مال آف عرب میں تب تک خریداری کریں جب تک کہ تھک نہ جائیں

شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب واقع مال آف عرب جدہ میں آتے یا واپس جاتے وقت خریداری کرنے کی ایک بہترین جگہ ہے۔ یہ وسیع و عریض شاپنگ کمپلیکس 260,000 مربع میٹر شاپنگ، ڈائننگ اور تفریحی جگہ پر پھیلا ہوا ہے جس میں بچوں کے لیے آرکیڈ اور کھیلنے کی جگہ KidZania بھی شامل ہے۔ یہ مال کئی بین الاقوامی اور مقامی برانڈز کے وسیع سلسلے کا مرکز ہے، بشمول Gap، Zara، Aldo، Levis، اور Monsoon۔ جب آپ دوبارہ تازہ دم ہونے کے لیے تیار ہوں تو آپ فوڈ کورٹ میں فوری کھانے یا کسی مکمل خدمات کے حامل ریستوران میں پرتعیش کھانے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ خریداری میں دلچسپی نہیں ہے؟ دنیا بھر سے حالیہ ترین فلمیں دیکھنے کے لیے 11 اسکرین تھیٹر جائیں۔

کاسا بلانکا گرینڈ ہوٹل میں چیک ان کریں، مال آف عرب کے لیے باہر جائیں

جدہ میں کرنے لائق کام-سعودی عرب-کاسا بلانکا گرینڈ ہوٹل

جدہ میں کرنے لائق کام-سعودی عرب-الشلال تھیم پارک

3. کچھ دیر الشلال تھیم پارک کی سنسنی سے لطف اٹھائیں

سواریوں، مخصوص تھیم پر مشتمل علاقوں، آئس رنک اور آرکیڈ سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہر سال تقریباً ایک ملین لوگ الشلال تھیم پارک کا لطف اٹھاتے ہیں۔ جوش و خروش کے متلاشی افراد رولر کوسٹر اور سلنگ شاٹ کی سواری سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں جبکہ کسی دھیمی چیز کے متلاشی افراد بمپر کارز میں بیٹھ سکتے ہیں یا جھیل کے کنارے کشتی کی سواری کر سکتے ہیں۔ الشلال تھیم پارک میں داخلہ 58 سعودی ریال میں ہوتا ہے جبکہ بعض دیگر سرگرمیوں کے لیے اضافی ٹکٹ درکار ہوتا ہے۔

موون پک ریزورٹ النوارس جدہ فیملی ریزورٹ میں چیک ان کریں، الشلال تھیم پارک کے لیے باہر جائیں

جدہ میں کرنے کے لائق کام-سعودی عرب-موون پک ریزورٹ النوارس جدہ فیملی ریزورٹ

جدہ میں کرنے کے لائق کام-سعودی عرب-جدہ کارنیش

4. جدہ کارنیش میں سمندر کی ٹھنڈی ہوا سے لطف اٹھائیں

جدہ کارنیش شہر کا آبشاری علاقہ ہے اور متعدد مقبول ترین مقامات دیکھنے کی ایک عمدہ جگہ ہے۔ شاپنگ اور ڈائننگ کے متعدد مختلف انتخابات سمیت، جدہ کارنیش وہ جگہ بھی ہے جہاں آپ کو فقیہ ایکویریئم، تیرتی مسجد، اور شاہ فہد فاؤنٹین بھی ملیں گے۔ بورڈ پر چہل قدمی کا حصہ ادھر ادھر گھومنے پھرنے یا حتیٰ کہ رکنے اور کچھ دیر آرام کرنے کے لیے شاندار جگہ ہے؛ اگر آپ کچھ تیز حرکت کرنا پسند کرتے ہیں تو آپ کو ایسی کئی دکانیں ملیں گی جو سائیکل کرایہ پر دیتی ہیں۔

میرا ہوٹل کارنیش میں چیک ان کریں، جدہ کارنیش کے لیے باہر جائیں

جدہ میں کرنے کے لائق کام-سعودی عرب-میرا ہوٹل کارنیش

جدہ میں کرنے کے لائق کام-سعودی عرب-سکوبا غوطہ خوری-ابحر ساحل

5. ابحر میں سکوبا غوطہ خوری پر جائیں

صحرا کی آب و ہوا کی بدولت آپ جدہ میں سال میں کسی بھی وقت سکوبا غوطہ خوری کر سکتے ہیں، اور بحیرہ احمر غوطہ خوری کے بعض بہترین مواقع پیش کرتا ہے۔ درحقیقت، سعودی عرب میں غوطہ خوری کی بعض بہترین سہولیات آپ کو شہر کے ساحل کے قریب مل سکتی ہیں۔ جدہ میں دو مقبول ترین ڈائیوز میں بوائلر ریک (Boiler Wreck) اور مس مری ریک (Miss Marie Wreck) شامل ہیں، اور دونوں ڈوبنے والے جہازوں کے ملبے اور زیرآب چٹانوں کی دریافت کا مجموعہ پیش کرتی ہیں۔ اگر آپ جدہ میں موجودگی کے دوران غوطہ خوری کا کورس کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو ایسی متعدد غوطہ خوری کی دکانیں ملیں گی جو آپ کے دورے کے دوران سکوبا غوطہ غوری کو جاننے میں آپ کی مدد کر سکتی ہیں۔ بھادر ریزورٹ جو ابحر ساحل پر واقع ہے، غوطہ خوروں کے لیے ایک مقبول انتخاب ہے کیونکہ وہاں غوطہ خوری کی کافی دکانیں قریب ہیں، بشمول ابحر کے علاقے میں واقع الحداد سکوبا اور ڈیزرٹ سی ڈائیورز۔

بھادر ریزورٹ میں چیک ان کریں، ابحر کے لیے باہر جائیں

جدہ میں کرنے لائق کام-سعودی عرب-بھادر ریزورٹ

جدہ میں کرنے لائق کام-سعودی عرب-فقیہ ایکویریئم

6. فقیہ ایکویریئم میں خشکی سے سمندر کو دریافت کریں

سعودی عرب میں واحد عوامی ایکویریئم کے طور پر فقیہ ایکویریئم سیاحوں اور مقامی افراد کے لیے یکساں مقبولیت کا حامل ہے۔ ایکویریئم میں 200 سے زائد انواع نمائش کے لیے موجود ہیں جو مہمانوں کو بحیرہ احمر اور دنیا کے دیگر سمندروں کے زیر سطح نظارہ کرنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔ مچھلیوں، ریز، اور شارکس والے ٹینکوں کے ساتھ فقیہ ایکویریئم ڈولفن سے سامنا کرنے کا تجربہ بھی رکھتا ہے جہاں سیر کرنے والے اضافی فیس کے ساتھ ڈولفنز کے ساتھ تیر سکتے ہیں۔ عجائب گھر میں داخلہ 55 سعودی ریال سے ہوتا ہے اور ڈولفنز کے ساتھ تیرنے کی ٹکٹ 550 سعودی ریال ہے۔

شیراٹن جدہ ہوٹل میں چیک ان کریں، فقیہ ایکویریئم کے لیے باہر جائیں

جدہ میں کرنے کے لائق کام-سعودی عرب-شیراٹن جدہ ہوٹل

جدہ میں کرنے کے لائق کام-سعودی عرب-تیرتی مسجد

7. تیرتی مسجد کا دورہ کریں

جدہ کے بہترین پرکشش مقامات میں سے ایک مسجد الرحمہ یا الرحمہ مسجد ہے، جسے ستونوں پر تعمیر ہونے کی وجہ سے تیرتی مسجد بھی کہا جاتا ہے جس کی وجہ سے ایسا لگتا ہے جیسے یہ بحیرہ احمر میں تیر رہی ہو۔ 1985 میں تعمیر کی جانے والی یہ مسجد جدید اسلامی فن تعمیر کی ایک خوبصورت مثال ہے اور یقینی طور پر قابل دید ہے۔ بصری فریب نظر کا پورا فائدہ اٹھانے کے لیے تب دورہ کریں جب لہریں اپنے جوبن پر ہوں۔ اگر لہروں کا جوبن صبح یا شام کے وقت ہو تو تصویر کشی کے لیے بہترین ہے! مسجد الرحمہ ایک فعال مسجد ہے، لہٰذا اس حقیقت سے یقینی طور پر آگاہ رہیں کہ یہ ان کے لیے مقدس جگہ ہے جو وہاں نماز ادا کرنے آتے ہیں۔

ایلاف جدہ ہوٹل – ریڈ سی مال میں چیک ان کریں، تیرتی مسجد کے لیے باہر جائیں

جدہ میں کرنے کے لائق کام-سعودی عرب-ایلاف جدہ ہوٹل - ریڈ سی مال

جدہ میں کرنے کے لائق کام-سعودی عرب-شاہ فہد فاؤنٹین

8. شاہ فہد فاؤنٹین کا حیرت انگیز عجوبہ دیکھیں

جب اسے 1985 میں کھولا گیا تو شاہ فہد فاؤنٹین فوراً جدہ کے مقبول ترین مقامات میں سے ایک بن گیا۔ اسے شہر کو ہدیہ کرنے والے بادشاہ کے نام پر بننے والا فوارہ اس وجہ سے مثالی حیثیت کا حامل ہے کہ یہ پانی کو ہوا میں 312 میٹر بلند تک پھینکتا ہے جو اسے دنیا کا سب سے اونچا فوارہ بناتا ہے۔ پانی کی جاذب نظر دھار آئفل ٹاور سے بھی بلند ہے اور جدہ شہر کے مختلف مقامات سے نظر آتی ہے۔ فوارے میں پانی بحیرہ احمر سے حاصل کیا جاتا ہے اور فی گھنٹہ 375 کلومیٹر کی رفتار تک پہنچ سکتا ہے۔ اگرچہ شاہ فہد فاؤنٹین ایسا نظارہ پیش کرتا ہے جو دن کے کسی بھی وقت دم بخود کر دیتا ہے، تاہم یہ رات کے وقت خصوصی طور پر مبہوت کر دیتا ہے جب پانی 500 سپاٹ لائٹس سے جگمگاتا ہے۔

کراؤن پلازہ جدہ میں چیک ان کریں، شاہ فہد فاؤنٹین کے لیے باہر جائیں

جدہ میں کرنے کے لائق کام-سعودی عرب-کراؤن پلازہ جدہ

جدہ میں کرنے کے لائق کام-سعودی عرب-سلور سینڈز بیچ

9. ابحر کے علاقے کے نجی ساحل دریافت کریں

اگرچہ جدہ اور اس کے مضافات میں وسیع عوامی ساحلی پٹی موجود ہے، تاہم متعدد مکین اور سیاح نجی ساحلوں تک رسائی کے لیے فیس ادا کرنے کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ وہ مختلف سہولیات اور سرگرمیاں فراہم کرتے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر نجی ساحلی کلب ابحر، جدہ میں ہیں۔ اگرچہ بعض ساحلی کلبوں میں کسی دعوت نامے یا طویل مدتی ممبرشپ کی ضرورت ہوتی ہے، تاہم متعدد یومیہ پاس بھی فراہم کرتے ہیں۔ ایک اور مقبول انتخاب زھبان میرین پارک کے قریب درۃ العروس اور دراہ بیچ ریزورٹ ہیں۔ وہ جنہیں آبی کھیلوں میں دلچسپی ہے انہیں سلور سینڈز بیچ کو پیش نظر رکھنا چاہیے کیونکہ یہ ونڈ سرفنگ، سنورکلنگ اور ایک چھوٹا جزیرہ بھی پیش کرتا ہے جو مرکزی ساحل سے کچھ فاصلے کی تیراکی پر واقع ہے۔

مکارم النخیل ہوٹل اور ریزورٹ میں چیک ان کریں، ابحر کے لیے باہر جائیں

جدہ میں کرنے کے لائق کام-سعودی عرب-مکارم النخیل ہوٹل اور ریزورٹ

جدہ میں کرنے کے لائق کام-سعودی عرب-جبل سٹریٹ سوق

10. جبل سٹریٹ سوق پر بھاؤ تاؤ میں اپنی صلاحیتیں آزمائیں

جدہ کا کوئی دورہ بھی جبل سٹریٹ سوق (شارع قابل) کے دورے کے بغیر مکمل نہیں ہوتا۔ شہر کی یہ قدیم ترین مارکیٹ خریداری کرنے، کھانے کے لیے کچھ لینے اور خود کو مشرق وسطیٰ کے حقیقی تجربے سے روشناس کروانے کے لیے ایک بہترین جگہ ہے۔ درحقیقت، سوق کے مناظر اور آوازوں کو اپنے اندر سمونا ایک قابل قدر تجربہ ہے، خواہ آپ خریداری کرنے میں دلچسپی نہ بھی رکھتے ہوں۔ مختلف سٹالز پر نظر دوڑاتے آپ کو دکاندار شاندار یادگاری اشیاء جیسا کہ پرفیوم، چمڑے کے بیگ اور جوتے اور جیولری فروخت کرتے ملیں گے۔ تاہم یہ صرف سیاحوں کے لیے نہیں بلکہ آپ مقامی افراد کو بھی خوراک اور دیگر گھریلو اشیاء کی خریداری کرتا دیکھیں گے۔ جبل سٹریٹ سوق اپنی سونے کی مارکیٹ کے باعث بھی مشہور ہے جہاں اگر آپ بحث مباحثہ کرنا چاہتے ہیں تو کئی سودے موجود ہوں گے۔ کچھ کھجوریں لینا اور کافی یا چائے کے نمونے لینا یقینی بنائیں۔

انٹر کانٹینینٹل جدہ میں چیک ان کریں، جبل سٹریٹ سوق کے لیے باہر جائیں

You may also like

جدہ کے تہوار | بہترین سالانہ تقاریب اور گنیز ورلڈ ریکارڈز! image

ایک زندہ دل شہر جو جدید پاپ کلچر کے ساتھ ساتھ صدیوں پرانی روایات کی خوشی بھی مناتا ہے، موسم سرما کے …

جدہ میں بہترین ہوٹل: رہائش اور قریبی مقامات image

خواہ آپ کو بہتر سے بہترین کی تلاش ہے یا آپ کا بجٹ کچھ کم ہے، جدہ ہوٹلوں کا شاندار متنوع مجموعہ …

جدہ کے کھانے: بہترین سعودی پکوانوں اور انہیں کھانے کے مقامات کے لیے گائیڈ image

سعودی عرب میں کھانے کی ثقافت انتہائی مضبوط اور شوخ ہے اور جدہ کا کھانے کا مںظر “جدہ غیر” کے قول پر …

جدہ کے اہم مقامات: تاریخی مقامات اور دیکھنے لائق مقبول جگہیں image

جدہ کا تاریخی شہر سعودی عرب کا مقبول ریزورٹ شہر ہے اور بحیرہ احمر پر سب سے بڑی بندرگاہ ہے۔ شہر کو …

جدہ، سعودی عرب میں خریداری: بہترین مالز اور مقامی مارکیٹیں image

سعودی عرب میں خریداری قومی مشغلے جیسی ہے اور مقامی افراد اور سیاح ایک ہی طرح خریداری کو جدہ میں اپنے روزمرہ …

جدہ کی سفری تجاویز اور سعودی عرب کا سفر کرنے سے قبل جاننے کے لائق باتیں image

گاؤں کے مٹی کے قدیم گھروں اور جنت کو چھوتی نظر آتی جدید فلک بوس عمارتوں سے مزین جدہ بندرگاہ کا حامل …

جدہ کی دن کے اوقات کی سیر: کرنے لائق کام اور لازمی قابل دید مقامات image

جدہ 4 ملین افراد سے زائد کی متنوع خوش باش آبادی کا حامل شہر ہے اور جدہ کے دن کے وقت دورے …

جدہ میں کیا کیا جائے: سعودی عرب میں دیکھی جانے والی 12 ماڈرن چیزیں image

سفر کا ایک پرجوش منصوبہ بنائیں اور جانیں کہ سعودی عرب میں 12 جدید سیاحتی مقامات کا دورہ کر کے جدہ میں …

جدہ کی سیر کرنے کا بہترین وقت: سرد ترین مہینے اور تہواروں کے سیزن image

فنون لطیفہ سے سائنس م فنون لطیفہ سے سائنس میں جدت تک، جدہ پورا سال ثقافتی طور پر شاندار تہوار منعقد کرتا …