جدہ میں بہترین ہوٹل: رہائش اور قریبی مقامات

جدہ میں بہترین ہوٹل: رہائش اور قریبی مقامات background image

خواہ آپ کو بہتر سے بہترین کی تلاش ہے یا آپ کا بجٹ کچھ کم ہے، جدہ ہوٹلوں کا شاندار متنوع مجموعہ رکھتا ہے اس لیے یقیناً آپ کو کچھ ایسا ملے گا جو آپ کے بجٹ کے مطابق ہو۔ جدہ میں ہوٹل تلاش کرتے وقت غور کریں کہ آپ شہر کے کس حصے میں قیام کرنا پسند کریں گے۔ اگر آپ جلدی میں نکلنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں تو ایسا ہوٹل منتخب کرنا پیش نظر رکھیں جو شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ہو۔ اگر آپ جدہ کی تاریخی نوعیت کے حساب سے اس کا بہترین تجربہ کرنا چاہتے ہیں تو شہر کے بلاد کے علاقے میں قیام کرنا ملحوظ خاطر رکھیں جس میں شاندار تاریخی مقامات، بہترین شاپنگ مارکیٹیں اور حیرت انگیز خوراک کے آپشنز موجود ہیں۔ یا اگر آپ بے مثال منظر اور ساحل تک رسائی کے متلاشی ہیں تو جدہ کارنیش کے ساتھ کوئی ہوٹل یا ریزورٹ منتخب کریں۔


Jeddah Season-Makkah Province Emirate

جدہ میں بہترین ہوٹل-شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ

شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب سستے ہوٹل

اگر آپ صرف کچھ دیر کے لیے رک رہے ہیں یا شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب قیام کرنے کی تلاش میں ہیں تو ایئرپورٹ کے قریب کئی سستے جدہ ہوٹل موجود ہیں۔ چونکہ جدہ بہت بڑا نہیں ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے تھوڑے ہی فاصلے پر کئی ہوٹل موجود ہیں۔ ایئر پورٹ کی فراہم کردہ سہولیات، جیسا کہ کرائے کی گاڑی اور ٹیکسی کی خدمات سے نزدیک رہنا آسان ہوتا ہے۔

جدہ میں بہترین ہوٹل-Al Basmah Coral Resort

البسمہ کورل ریزورٹ (Al Basmah Coral Resort)

اگر آپ اپنے خاندان کے ساتھ سفر کر رہے ہیں اور کسی ایسے ہوٹل کی تلاش میں ہیں جو سوئیٹس فراہم کرتا ہو تو Al Basmah Coral Resort آپ کے لیے بہترین مقام ہو گا! سوئٹ میں موجود کئی ننھے باورچی خانوں کے ساتھ، آپ اپنا کھانا اپنے کمرے میں بنا کر خوراک پر اپنے اخراجات کم کر سکتے ہیں۔ تمام کمروں میں مفت WiFi سے لطف اندوز ہوں اور فٹنس سینٹر، باغ، سپا، بھاپ غسل، اور تالاب کے ساتھ، Al Basmah Coral Resort میں آپ کے خاندان کے کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔ Al Basmah Coral Resort باہر کھانا کھانے کی خاص راتوں کے لیے کھانے کی خدمات بھی فراہم کرتا ہے۔ اگلی بار جدہ کا دورہ کرتے وقت Al Basmah Coral Resort پر قیام کو مدنظر رکھیں جو کئی سہولیات کا حامل ہے اور ایئرپورٹ کے قریب ہے۔

جدہ میں Al Basmah Coral Resort کے قریب کرنے کے لائق کام

جدہ میں بہترین ہوٹل-Garden Palace Hotel

گارڈن پیلس ہوٹل (Garden Palace Hotel)

اگر آپ جدہ میں کسی باکفایت ہوٹل کی تلاش میں ہیں جو ایئرپورٹ اور کئی دیگر مقامات کے قریب ہو تو Garden Palace Hotel میں قیام آپ کے لیے بہترین ہے۔ یہ 3 سٹار ہوٹل متعدد جدید سہولیات پیش کرتا ہے بشمول تمام کمروں اور عوامی حصوں میں مفت WiFi، ایک فٹنس سینٹر، مرکز میں موجود کھانا کھانے کے آپشنز، ایئرکنڈیشننگ اور مزید۔ Garden Palace Hotel ایک ATM اور زرمبادلہ کی خدمات بھی فراہم کرتا ہے، اس لیے خواہ آپ جدہ میں کاروبارہ یا تفریح کے لیے ہوں، Garden Palace Hotel ہر اس چیز کا حامل ہے جو اپنے دورے کا مزہ لینے کے لیے آپ کو درکار ہیں۔

Garden Palace Hotel کے قریب جدہ میں کرنے لائق کام

جدہ میں بہترین ہوٹل-بلاد جدہ

بلاد، جدہ میں سستے ہوٹل

جدہ کا بلاد کا علاقہ (جسے البلاد بھی کہا جاتا ہے) تاریخی طور پر شہر کے سب سے زیادہ نمایاں حصوں میں سے ایک ہے اور دورہ اور قیام دونوں کے لیے سیاحوں میں انتہائی مقبول ہے۔ بلاد کی بنیاد 7ویں صدی میں رکھی گئی تھی اور تب سے یہ جدہ کا تیزی سے پھلنے پھولنے والا علاقہ ہے۔ یہ خوبصورت علاقہ مساجد، جاذب نظر رنگے گئے تاریخی گھروں، اور خریداری کے منفرد مواقع کا مرکز ہے۔ اگر آپ سعودی عرب کی مستند جگہ جانا چاہتے ہیں تو بلاد تک سفر کو اپنی فہرست کا حصہ ضرور بنائیں۔ چونکہ یہ ایک نہایت مقبول علاقہ ہے، اس لیے آپ اس علاقے میں جدہ کے بعض بہترین – اور بعض سستے ترین ہوٹل تلاش کر سکتے ہیں۔ یہ بلاد میں سستے ہوٹلوں کی ایک فہرست ہے!

جدہ میں بہترین ہوٹل-Burj Al Balad Hotel

برج البلاد ہوٹل (Burj Al Balad Hotel)

بلاد کے علاقے کے دل میں واقع Burj Al Balad Hotel قیام کے لیے ایک مثالی جگہ ہے اگر آپ ان بہترین لمحات کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں جو بلاد کا علاقہ پیش کرتا ہے۔ دلیر مسافر جو تاریخی علاقے کو دریافت کرنا چاہتے ہیں، ان کے لیے Burj Al Balad Hotel ایک شاندار مرکزی اڈہ ہے جو تمام کمروں میں مفت WiFi، 24 گھنٹے سکیورٹی، ایئرکنڈیشننگ، روزانہ کی ہاؤس کیپنگ اور کئی دیگر سہولیات پیش کرتا ہے۔ Gabel Street Souq سے محض چند قدم کے فاصلے پر، یہ ہوٹل ان افراد کے لیے شاندار مقام ہے جو جدہ میں خریداری کرنا چاہتے ہیں۔ خواہ آپ کو پکوانوں، تفریح یا تاریخ کی تلاش ہے، Burj Al Balad Hotel آغاز کے لیے بہترین جگہ ہے!

Burj Al Balad Hotel کے قریب جدہ میں کرنے کے لائق کام

جدہ میں بہترین ہوٹل-Al Hayet Palace Hotel

الحایت پیلس ہوٹل (Al Hayet Palace Hotel)

سستا اور بلاد کے وسط میں واقع Al Hayet Palace Hotel ان مسافروں کے لیے ایک بہترین مقام ہے جوبلاد کے علاقے میں قیام کرنا چاہتے ہیں اور پیسے بچانا چاہتے ہیں۔ بلاد میں مقامات بشمول Nassif House Museum اور Al Andalus Mall سے محض چند قدم کی دوری پر واقع اس علاقے میں دیکھنے اور کرنے کے لائق بہت کچھ ہے۔ ہوٹل مفت WiFi، ایک ATM، ایک 24 گھنٹے کا فرنٹ ڈیسک نیز ایئرکںڈیشننگ اور ایئرپورٹ تک منتقلی کی خدمات فراہم کرتا ہے، یعنی یہ فعال ہوٹل علاقے میں آپ کے اگلے قیام کے لیے بہترین ثابت ہو سکتا ہے۔

Al Hayet Palace Hotel کے قریب جدہ میں کرنے لائق کام

جدہ میں بہترین ہوٹل-Al Murooj Kareem Hotel

المروج کریم ہوٹل (Al Murooj Kareem Hotel)

جدید سہولیات، شاندار محل وقوع اور بہترین قیمت کے ساتھ جدہ کے اپنے اگلے دورے پر Al Murooj Kareem Hotel میں قیام کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ The Al Murooj Kareem ہوٹل تمام کمروں میں مفت WiFi فراہم کرتا ہے، جو ایئرکنڈیشننگ، زرمبادلہ اور ہوٹل میں ہی کھانا کھانے کی سہولیات کے علاوہ ہے۔ اگر آپ اپنے بچوں کے ساتھ سفر کر رہے ہیں تو یہ ہوٹل پورے خاندان کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے کیونکہ 6 سال سے کم عمر بچے ہوٹل میں بالکل مفت ٹھہر سکتے ہیں (جب تک کہ وہ پہلے سے موجود بستر استعمال کرتے رہیں)۔ علاقے میں Gabel Street Souq کے ساتھ آپ بہترین خریداری کے بھی نزدیک ہیں، یعنی آپ وہ رقم تفریحی خریداری اور کھانے پینے پر خرچ کر سکتے ہیں جس کی آپ نے بچت کی ہے۔ اگلی بار جب آپ Jeddah میں ہوں تو Al Murooj Kareem Hotel میں قیام کو پیش نظر رکھیں!

Al Murooj Kareem Hotel کے قریب جدہ میں کرنے کے لائق کام

جدہ میں بہترین ہوٹل-کارنیش

کارنیش کے قریب جدہ کے ہوٹل

اگر آپ جدہ میں کسی شاندار جگہ پر قیام کے متمنی ہیں تو جدہ کارنیش کے علاوہ کچھ تلاش نہ کریں۔ بحیرہ احمر کی 30 کلومیٹر چوڑائی کے ساتھ واقع جدہ کارنیش جدہ کے بعض بہترین مقامات کا مرکز ہے، بشمول تیرتی مسجد، الشلال تھیم پارک، شاہ فہد فاؤنٹین اور مزید۔ اگر آپ تفریح کے لیے کسی قدرتی خوبصورت مقام کی تلاش میں ہیں، یا ساحل کے ساتھ سیر کی خواہش رکھتے ہیں تو جدہ کارنیش آپ کے لیے بہترین جگہ ہے۔ آپ ان کئی ہوٹلوں میں سے انتخاب کر سکتے ہیں جو علاقے کے گرد واقع ہیں، جن میں جدہ میں واقع بعض بہترین 5 سٹار ہوٹل بھی شامل ہیں۔ شاندار منظر، بہترین مقامات اور حیرت انگیز پکوانوں کے ساتھ Jeddah Corniche کے ساتھ قیام یہ یقینی بنانے کا ایک شاندار طریقہ ہے کہ جدہ میں آپ کی تعطیلات ایسی ہوں گی جنہیں آپ جلدی بھول نہیں پائیں گے!

جدہ میں بہترین ہوٹل-Crowne Plaza Jeddah

کراؤن پلازہ جدہ (Crowne Plaza Jeddah)

Crowne Plaza Jeddah جدہ کے چند بہترین 5 سٹار ہوٹلوں میں سے ایک ہے اور آپ اور آپ کے شہر کے دورے کے لیے بالکل مناسب ہے۔ جدہ کارنیش کے ساتھ واقع خوبصورت Crowne Plaza Jeddah گھر سے دور آپ کا دوسرا گھر بننے کے لیے تیار ہے۔ ایک بیرونی تالاب، فٹنس سینٹر، بھاپ غسل اور مزید کے ساتھ، ہوٹل میں آرام کرنے کے متعدد دیگر طریقے بھی موجود ہیں۔ ہوٹل میں موقع پر کھانا کھانے کی سہولت بھی موجود ہے، اس لیے لذیذ کھانا کھانے کے لیے آپ کو کہیں باہر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اگر آپ کو چلنا پسند ہے تو Crown Plaza Jeddah شاہ فہد فاؤنٹین سے چند قدم کے فاصلے پر ہے جو رات کے وقت جاذب نظر نظارہ پیش کرتا ہے! Crowne Plaza Jeddah میں تمام کمروں اور عوامی حصوں میں مفت WiFi، نیز سیر کی خدمات، سکواش کورٹ اور مزید سے لطف اٹھائیں!

Crowne Plaza Jeddah کے قریب جدہ میں کرنے لائق کام

جدہ میں بہترین ہوٹل-Jeddah Hilton

جدہ ہلٹن (Jeddah Hilton)

جدہ ہلٹن میں بہترین کاموں کے لیے تیار ہو جائیں۔ ریڈ سی کا ایک شاندار منظر پیش کرتے ہوئے، جدہ ہلٹن بہترین انداز میں جدہ کارنیش کے بالکل ساتھ واقع ہے اور اس میں لطف اٹھانے کے لئے نجی ساحل موجود ہے۔ یہ ہوٹل ایک ریزورٹ کی مانند ہے اور کاروباری ملاقاتوں کے لیے بہترین سہولیات پیش کرتا ہے، نیز مہمانوں کے آرام کرنے کے لیے بکثرت شاندار سہولیات فراہم کرتا ہے۔ ٹروپیکل باغ، بیرونی اور اندرونی تالاب، حدود کے اندر خریداری کے مواقع اور حسین ریستورانوں کے ساتھ جدہ ہلٹن میں قیام کا آرام و سکون سے مالامال ہونا یقینی ہے۔

Jeddah Hilton کے قریب جدہ میں کرنے کے لائق کام

جدہ میں بہترین ہوٹل-Rosewood Jeddah

روز ووڈ جدہ (Rosewood Jeddah)

جدہ کارنیش کے بالکل ساتھ واقع Rosewood Jeddah ان مسافروں کے لیے بہترین ہے جو اپنے شہر کے دورے کے دوران کچھ تعیش تلاش کر رہے ہیں۔ بحیرہ احمر کا مبہوت کن منظر پیش کرتے ہوئے، Rosewood Jeddah تمام کمروں اور عوامی حصوں میں مفت WiFi، ایئرپورٹ منتقلی کی سروس، فٹنس سینٹر، ایک تالاب، نیز موقع پر کھانے کی سہولیات، زرمبادلہ کی خدمات اور مزید خصوصیات کا حامل ہے۔ Rosewood Jeddah میں اپنے قیام کے دوران مکمل آرام کے لیے تیار ہو جائیں، اور چونکہ یہ جدہ کے بعض بہترین مقامات کے قریب ہے، آپ کو ایسا لگے گا کہ آپ کو جس بھی چیز کی ضرورت ہے وہ Rosewood Jeddah میں آپ کے قیام کے دوران آپ کی پہنچ میں ہے۔

Rosewood Jeddah کے قریب جدہ میں کرنے لائق کام

جدہ میں بہترین ہوٹل-Assila Hotel Jeddah

اسیلہ ہوٹل (Assila Hotel)

جدہ میں بعض بہترین 5 سٹار ہوٹلوں میں سے ایک Assila Hotel ایک جدید عجوبہ ہے اور وہ سب کچھ بہترین طور پر پیش کرتا ہے جو جدہ میں موجود ہے۔ چھت پر واقع سپا سینٹر اور بیرونی تالاب کے تعیش سے لطف اندوز ہوں، یا بھاپ غسل یا بھاپ کے کمرے میں کچھ دیر آرام کے لیے جائیں۔ ہوٹل میں موجود اعلیٰ معیار کی ڈائننگ کے آپشنز کا لطف اٹھائیں اور شہر میں مختلف مقامات کو دریافت کرنے کے لیے Assila Hotel’s کی دربان سروس سے استفادہ کریں۔ بچے کی دیکھ بھال کی خدمات کی دستیابی کے ساتھ، آپ اور آپ کی زوجہ حسب ضرورت کچھ وقت اکیلے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ کا مقصد آرام اور تعیش ہے تو Assila Hotel میں قیام ہی وہ چیز ہے جس کی آپ کو تلاش ہے!

Assila Hotel کے قریب جدہ میں کرنے کے لائق کام

جدہ میں بہترین ہوٹل-جدہ میں قیام کے لیے تجاویز

جدہ میں آپ کے قیام کے لیے عملی تجاویز

سعودی عرب کا سفر کرنا ویسا ہی نہیں ہے جیسا کہ یورپی یا دیگر مغربی مقامات کا سفر کرنا ہے۔ اگر آپ جدہ کے دورے پر غور کر رہے ہیں تو آپ کو پہلے مںصوبہ بنانا ہو گا اور آمد سے قبل شہر اور ملک کا مفصل جائزہ لینا ہو گا۔ آپ کے آغاز کے لیے کچھ تجاویز درج ذیل ہیں۔

  • اپنے ہوٹل کی شٹل سروس سے استفادہ کریں۔ اگرچہ جدہ میں پبلک ٹرانسپورٹ دستیاب ہے، اگر آپ مقامی زبان اور علاقے سے واقف نہ ہوں، تو تجویز دی جاتی ہے کہ مہمان مرکزی جگہوں پر آنے جانے کے لئے ہوٹل کی شٹل سروسز استعمال کریں۔ دیگر انتخابات میں پرائیویٹ کار یا ٹیکسی لینا شامل ہیں۔ اپنی آمد سے قبل اپنے ہوٹل سے تصدیق کریں کہ اس میں آپ کی ضروریات کے مطابق سہولیات موجود ہیں۔
  • مقامی روایات، قوانین اور توقعات کو جانیے۔ اگرچہ سعودی عرب کا سفر کرنا ایک بے مثال تجربہ ہو سکتا ہے، تاہم اس کے اپنے ملک سے مختلف ہونے کی توقع رکھیں۔ علاقے میں سفر کرنے والی خواتین سے چند شرم و حیا کے قوانین کی پیروی کی توقع کی جاتی ہے اور اکثر عبایا (جو ایک ڈھیلا، ہلکا چغہ ہوتا ہے اور کندھوں سے ٹخنوں تک جسم کو ڈھانپتا ہے) پہننے کا تقاضا کیا جاتا ہے۔ اسی طرح مردوں سے ایسا لباس پہننے کی توقع کی جاتی ہے جو ان کے بازوؤں اور ٹانگوں کو ڈھانپے – یعنی سعودی عرب میں بعض مقامات پر شارٹس اور ٹی شرٹس نہیں پہنی جا سکتیں۔
  • قانون مت توڑیں۔ سعودی عرب میں الکوحل پینے کی اجازت نہیں ہے، اس لیے قوانین کے متعلق جانیں اور ملک میں سفر کرتے وقت ان پر عمل کریں۔

کسی بھی ملک کے سفر کی طرح، اپنے مضافات اور مقامی ثقافت سے باخبر رہیں۔ جدہایک شاندار تاریخی شہر ہے اور بہت سے خوش قسمت افراد اس کا دورہ کر چکے ہیں۔ اپنی آمد سے قبل تھوڑی محنت کریں اور آپ یقینی طور پر جدہ میں اچھا وقت گزاریں گے!

جدہ میں کسی ہوٹل یا اپارٹمنٹ میں چیک ان کریں

 

Jeddah Alandalus Mall کے لیے StayBridge موزوں ہے

کراؤن ٹاؤن ہوٹل (Crown Town Hotel)

لفون ٹین رائل ہوٹل (Lafontaine Royal Hotel)

Fakieh Aquarium کے لئے باہر جائیں

You may also like

Next
جدہ کے تہوار | بہترین سالانہ تقاریب اور گنیز ورلڈ ریکارڈز! Image

جدہ کے تہوار | بہترین سالانہ تقاریب اور گنیز ورلڈ ریکارڈز!

ایک زندہ دل شہر جو جدید پاپ کلچر کے ساتھ ساتھ صدیوں پرانی روایات کی خوشی بھی مناتا ہے، موسم سرما کے …

جدہ میں کرنے لائق 10 کام | سعودی عرب میں غوطہ خوری اور خریداری Image

جدہ میں کرنے لائق 10 کام | سعودی عرب میں غوطہ خوری اور خریداری

دنیا کے بلند ترین فوارے سے جہازوں کے زیرآب ملبے تک، جدہ میں کرنے کے لائق کام ہر قدم پر ہیں! جدہ …

جدہ کے کھانے: بہترین سعودی پکوانوں اور انہیں کھانے کے مقامات کے لیے گائیڈ Image

جدہ کے کھانے: بہترین سعودی پکوانوں اور انہیں کھانے کے مقامات کے لیے گائیڈ

سعودی عرب میں کھانے کی ثقافت انتہائی مضبوط اور شوخ ہے اور جدہ کا کھانے کا مںظر “جدہ غیر” کے قول پر …

جدہ کے اہم مقامات: تاریخی مقامات اور دیکھنے لائق مقبول جگہیں Image

جدہ کے اہم مقامات: تاریخی مقامات اور دیکھنے لائق مقبول جگہیں

جدہ کا تاریخی شہر سعودی عرب کا مقبول ریزورٹ شہر ہے اور بحیرہ احمر پر سب سے بڑی بندرگاہ ہے۔ شہر کو …

جدہ، سعودی عرب میں خریداری: بہترین مالز اور مقامی مارکیٹیں Image

جدہ، سعودی عرب میں خریداری: بہترین مالز اور مقامی مارکیٹیں

سعودی عرب میں خریداری قومی مشغلے جیسی ہے اور مقامی افراد اور سیاح ایک ہی طرح خریداری کو جدہ میں اپنے روزمرہ …

جدہ کی سفری تجاویز اور سعودی عرب کا سفر کرنے سے قبل جاننے کے لائق باتیں Image

جدہ کی سفری تجاویز اور سعودی عرب کا سفر کرنے سے قبل جاننے کے لائق باتیں

گاؤں کے مٹی کے قدیم گھروں اور جنت کو چھوتی نظر آتی جدید فلک بوس عمارتوں سے مزین جدہ بندرگاہ کا حامل …

جدہ کی دن کے اوقات کی سیر: کرنے لائق کام اور لازمی قابل دید مقامات Image

جدہ کی دن کے اوقات کی سیر: کرنے لائق کام اور لازمی قابل دید مقامات

جدہ 4 ملین افراد سے زائد کی متنوع خوش باش آبادی کا حامل شہر ہے اور جدہ کے دن کے وقت دورے …

جدہ میں کیا کیا جائے: سعودی عرب میں دیکھی جانے والی 12 ماڈرن چیزیں Image

جدہ میں کیا کیا جائے: سعودی عرب میں دیکھی جانے والی 12 ماڈرن چیزیں

سفر کا ایک پرجوش منصوبہ بنائیں اور جانیں کہ سعودی عرب میں 12 جدید سیاحتی مقامات کا دورہ کر کے جدہ میں …

جدہ کی سیر کرنے کا بہترین وقت: سرد ترین مہینے اور تہواروں کے سیزن Image

جدہ کی سیر کرنے کا بہترین وقت: سرد ترین مہینے اور تہواروں کے سیزن

فنون لطیفہ سے سائنس م فنون لطیفہ سے سائنس میں جدت تک، جدہ پورا سال ثقافتی طور پر شاندار تہوار منعقد کرتا …